محمد زبیر کا بڑا فیصلہ! اپنے ہی قائد کو دھچکا دے دیا، پور ی پارٹی حیران رہ گئی – Qahani.com

محمد زبیر کا بڑا فیصلہ! اپنے ہی قائد کو دھچکا دے دیا…، پور ی پارٹی حیران رہ گئی –

 

Android App iOS App

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے والے امریکی ڈاکٹر ڈاکٹر فیاض شال کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ امريکی ڈاکٹر فياض شال نے برطانوی

اصولوں کی خلاف ورزی کی يا نہيں اس کی ذمہ داری نہيں لے سکتے مگر وہ امريکا کے بہترين ڈاکٹر ہيں۔یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے تیار کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔نواز شریف اینجیو گرافی کے بغیر لندن سے پاکستان نہ جائیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف اگر علاج کے بغیر لندن سے پاکستان چلے گئے— تو اب کی حالت بگڑ سکتی ہے۔نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو ائیرپورٹ اور عوامی مقامات پر ہرگز نہیں جانا چاہئیے۔

جب تک نواز شریف کی کارنری اینجیو مکمل نہ ہو اسپتال سے دور نہ جائیں۔ ڈاکٹر فیاض شال کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا— کہ کورونا اور مختلف امراض کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔نواز شریف اس وقت اسٹریس کا شکار ہیں،

بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ ان کا مرض بڑھا سکتا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جب تک نواز شریف مکمل ٹھیک نہ ہو جائیں سفر نہ کرنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ رپورٹ میں سفر نہ کرنے کی سفارش اب بھی برقرار ہے۔

CLICK MORE,,,,,,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں