انا للہ وانا الیہ راجعون!سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، مملکت سوگ میں ڈوب گئی – Qahani.com

انا للہ وانا الیہ راجعون…!سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، مملکت سوگ میں ڈوب گئی –

 

Android App iOS App

سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہی عدالت نے اعلان کیا ہے— کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایوان شاہی سے جاری بیان

میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی ، ایوان شاہی کی جانب سے متوفی کے لیے بلندی درجات ‘ مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سعودی شہزادہ سعود بن عبد الرحمان بن عبد العزیز انتقال کر گئے تھے ، ایوان شاہی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا

گیا جس کے ذریعے شہزادہ سعود بن عبد الرحمن بن عبد العزیز کے انتقال کی اطلاع دی گئی ، ایوان شاہی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ شہزادہ سعود بن عبد الرحمن بن عبد العزیز کی نماز جنازہ منگل کو عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں ہوگی ۔قبل ازیں 10اکتوبر کو سعودی عرب کے

شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بھی انتقال کر گئے تھے ، شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ اتوار کے روز شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل السعود خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، شاہی اعلامیے کے مطابق شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ اتوار ہی کے

روز ریاض میں ادا کی گئی۔30ستمبر کو سعودی عرب کے شاہی خاندان کو اس وقت ایک اور غم کا سامنا ہکرنا پڑا جب سعودی شہزادی اللہ کو پیاری ہوگئیں ، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی سے جاری فرمان میں بتایا گیا —کہ شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ، جن کی نماز جنازہ جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی ——، شہزادی ہلا سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی صاحبزادی ہیں ، اللہ تعالی متوفیہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند کریں۔16 ستمبر کو سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوا ایوان شاہی کے بیان میں بتایا گیا کہ شاہی عظمت شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ، جن کی نماز

جنازہ بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر دمام شہر کی مسجد الفرقان میں ادا کی گئی۔ اس سے پہلے 12 ستمبر کو سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی تھیں ، شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی ، اس موقع پر شاہی خاندان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیہ کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں