شاداب خان نے کمال کر دکھایا! اپنے ٹی ٹوئنٹی کریر کی بہترین بولنگ سپیل۔۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو آؤٹ کلاس کر دیا

شاداب خان نے کمال کر دکھایا! اپنے ٹی ٹوئنٹی کریر کی بہترین بولنگ سپیل۔۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو آؤٹ کلاس کر دیا

 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو43 رنز سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 230 رنز کے تعاقب میں186 رنز بناسکی۔پوری ٹیم تین گیندیں قبل ہی پویلین لوٹ گئی…

۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے بڑے ہدف کے تعاقب میں پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔چھٹے اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا لگا اور اوپننگ بلے باز عبداللہ بنگلزئی 13گیندوں پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔…

پہلی وکٹ گرنے کے بعد باقی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں۔کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔جیمز وینس صفر، احسان علی 50،بین ڈکٹ11، سرفراز احمد 11، افتخار  جبکہ سہیل تنویر اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد کی جانب سے کپتان شاداب خان نے پانچ،محمد وسیم جونیئر اور حسن علی نے دو جبکہ  وقاص مقصود نے  ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو جیت کے لیے 230رنز کا ہدف دیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اوپننگ بلے بازوں نے پہلے ہی اوور سے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور وکٹ کےچاروں اطراف بڑی شاٹس کھیلیں…

۔چوتھے اوورز کی آخری گیند پر ایلکس ہیلز نو گیندوں پر 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔وکٹ گرنے کے باوجود بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا ۔پال سڑلنگ 28 گیندوں پر 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔کپتان شاداب خان زیادہ کامیاب نہ ہوئے اور نو گیندوں پر نو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے….

۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو اور اعظم خان نے لاٹھی چارج شروع کیا جو آخری اوورز تک جاری رہا۔اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی باؤلر رنز روکنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔کپتان سرفراز احمد بھی بے بس دکھائی دئیے۔اسلام آباد کی ٹیم نے 200 رنز 18 ویں اوور میں مکمل کیے۔اعظم خان 35 گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک دو جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ جیتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج کے میچ کے لیے تین جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے..

۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب جیمز وینس، شاہد خان آفریدی  اور عبداللہ بنگلزائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو اور وقاص مقصود کو چانس دیا ہے۔دونوں ٹیموں میں اب تک 13 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے سات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ چھ میچز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتے۔

Read more..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں