20لاکھ قرض حاصل کریں اور ماہانہ صرف 11ہزار قسط ادا کریں، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی – The Urdu Time

20لاکھ قرض حاصل کریں اور ماہانہ صرف 11ہزار قسط ادا کریں,,,، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی –

20لاکھ قرض حاصل کریں اور ماہانہ صرف 11ہزار قسط ادا کریں، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پر ماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک نے ماہانہ قسط کے حوالے سے وضاحت

جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے میرا گھر ہاؤسنگ منصوبے کے لیے دیے جانے والے قرض اور ماہانہ قسط کے حوالے سے عوام کی پریشانی دور کردی۔اسلام آباد میں منعقدہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کبھی قرض کی قسط اتنی کم نہیں تھی، جتنی اس منصوبے کے لیے مختص کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی 20 لاکھ کا قرضہ لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11 ہزار روپے بنے گی، تاریخ میں اس سے پہلے کبھی قرض پر اتنا ریلیف فراہم نہیں کای گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 260 ارب روپے سے زائد مالیت کی درخواستیں آچکی ہیں، جس میں سے بینک اب تک 32 ارب روپے تقسیم بھی کرچکے ہیں، ابتدا میں تھوڑی رکاوٹیں آئیں مگر اب بہترین کام بہتر انداز سے چل رہا ہے اور ہر ہفتے تقریباً 1.7 ارب روپے قرض کی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اس کامیابی پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُن کی طرف سے بھی بھرپور مدد ملی۔رضا باقر نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا —-کہ اگر آپ کاخواب اپناگھرہے تو نزدیکی بینک جا کر درخواست حاصل کریں اور آشیانہ بنانے کے لیے قرض حاصل کریں۔

رضا باقر کا کہنا تھا—- کہ پہلےبینک اسٹاف اتنے ٹرینڈ نہیں تھےجو لوگوں کی مدد کرسکے مگر اب صورت حال بہت تبدیل ہے کیونکہ لوگوں کو ہر حوالے سے مطمئن بھی کیا جارہا ہے، بینکوں نے اب تک اس پروجیکٹ کے لیے آنے والی درخواستوں پر 109 ارب روپے قرضوں کی منظوری دی۔

CLICK MORE…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں