کوئٹہ کے خلاف ففٹی کرنے کے بعد معافی کیوں مانگی ؟ اعظم خان نے زبردست وجہ بتادی

کوئٹہ کے خلاف ففٹی کرنے کے بعد معافی کیوں مانگی ….؟ اعظم خان نے زبردست وجہ بتادی

اس وقت پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ رات کھیلے گئے—- اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس رنز کے چرچے ہیں۔ اعظم خان نے شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد معذرت خواہانہ انداز اپنایا اور ہاتھ جوڑ کر انداز میں ففٹی کا جشن عجیب طریقے سے منایا۔

یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ اعظم خان نے یہ جارحانہ اننگز اپنی پرانی پی ایس ایل ٹیم کے خلاف کھیلی تھی جس کے ہیڈ کوچ ان کے والد معین خان ابھی بھی ہیں۔

اننگز کے اختتام پر جب انٹرویو لیتے ہوئے ایرن ہالینڈ نے ان سے جشن منانے کے انداز اور والد کے ردعمل کے بارے میں پوچھا تو نوجوان کرکٹر نے کہا کہ کوئٹہ میری پرانی ٹیم ہے اور اسی ٹیم نے مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع دیا اور اس بات کا سب کو معلوم ہے۔

اعظم خان نے کہاکہ میں نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد ان سے ’سوری‘ کی کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے براہِ کرم معاف کردیں۔

انکے والد معین خان کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر اعظم خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ میری بیٹنگ میں اچھی کارکردگی پر خوش ہوتے ہیں کیونکہ یہ کرکٹ کا کھیل ہے اور گراؤنڈ پر مخالف ٹیم ہی مخالف ہے چاہے وہ میرے والد کی ٹیم ہی کیوں نہ ہو۔

اعظم خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی پاکستانی لیجنڈ شاہد آفریدی کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ اعظم خان نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 35 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اعظم کی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ نوجوان اعظم خان اپنی پرانی ٹیم کے خلاف تیز رفتار اننگز میں بڑا سکور بنانے میں کامیاب رہے۔

……/./././.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں