غریب بڑھیا کی مدد کی ایسی کہانی جسے آپ بھی پڑھ کر دوسروں کی مدد کرنا شروع کر دیں

غریب بڑھیا کی مدد کی ایسی کہانی جسے آپ بھی پڑھ کر دوسروں کی مدد کرنا شروع کر دیں

Feb 03, 2022

غریب بڑھیا کی مدد کی ایسی کہانی جسے آپ بھی پڑھ کر دوسروں کی مدد کرنا شروع کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک) ‏ایک بجلی کے کھمبے پر ایک کاغذ چپکا دیکھ کر میں قریب چلا گیا اور اِس پر لکھی تحریر پڑھنے لگا، لکھا تھا برائے کرم ضرور پڑھیں۔ اس راستے پر کل میرا 50 روپے کا نوٹ کھو گیا ہے، مجھے ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا جسے بھی ملے براہ کرم پہنچا دے، نوازش ہوگی۔ ساتھ میں ایڈریس لکھ دیا گیا۔۔‏یہ پڑھنے کے بعد مجھے بہت حیرت ہوئی کہ پچاس کا نوٹ کسی کے لئے اتنا ضروری ہے، تو اس پتہ پر جانے کا ارادہ کیا اور اس گلی میں اس مکان کے دروازے پر آواز لگائی۔ایک ضعیفہ لاٹھی ٹیکتی ہوئی باہر آئی، پوچھنے پر معلوم ہوا، بڑی بی اکیلی رہتی ہیں اور کم دکھائی دیتا ہے،‏میں نے کہا ماں جی آپکا 50 کا نوٹ مجھے ملا ہے، اسے دینے آیا ہوں یہ سن کر بڑھیا رونے لگی۔ ابھی تک قریب قریب 50 لوگ مجھے پچاس کا نوٹ دے گئے ہیں۔میں ان پڑھ ہوں ٹھیک سے دکھائی بھی نہیں دیتا، پتہ نہیں کون میری اِس حالت کو دیکھ کر میری مدد کرنے کے لئے لکھ کر چلا گیا۔ بہت اصرار کرنے پر‏مائی نے پیسے تو رکھ لئے لیکن ایک درخواست کی کہ بیٹا وہ میںنے نہیں لکھا کسی نے میری مدد کیخاطر لکھ دیا ہے۔ جاتے ہوئے اُسے پھاڑ کر پھینک دینا بیٹا۔میں نے ہاں کہہ کر ٹال تو دیا، لیکن میرے ضمیر نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ان سبھی لوگوں سے بڑھیا نے وہ کاغذ پھاڑنے کےلئے کہا ہو گا‏مگر کسی نے نہیں پھاڑا۔زندگی میں ہم کتنے سچے ہیں، کتنے غلط یہ صرف اللّه پاک ہی جانتا ہے؟ میرا دل اِس شخص کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ وہ شخص کتنا مخلص ہو گا۔ جسنے بڑھیا کی مدد کا یہ طریقہ تلاش کیا ضرورت مندوں کی امداد کے کئی طریقے ہیں، میں نے اِس شخص کو دل سے دعائیں دیں. ‏کہ کسی کی مدد کرنے کے کتنے طریقے ہیں، صرف مدد کرنے کی نیت ہونی چاہئے راستہ اور رہنمائی اللّه کی طرف سے ہو جاتی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں