حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، پھر نا کہنا دیر ہو گئی بوسٹر ڈوز لگانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا فیصلہ –

حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، پھر نا کہنا دیر ہو گئی…. بوسٹر ڈوز لگانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا فیصلہ –

لاہور (ویب ڈیسک) امریکی شہر یویارک میں بوسٹرڈوزلگوانے والوں کے لئے ایک اعلان کیا گیا ہے کہ جس کے تحت شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے پر سو ڈالر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کیمطابق نیویارک کے سٹی میئر بل ڈی بلا سیونے یہ اعلان شہریوں کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے کیو نکہ نیویارک میں رہنے والے افراد نے بوسٹر ڈوز لگوانے میں اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے….

اسی لئے انہیں ترغیب دلانے کی خاطر ویکسین لگوانے پر سو ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔بوسٹرڈوزپر مالی انعام کا یہ اعلان اس وقت کیاگیا ہے جب نیویارک شہر کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ کیسوں میں بہت زیادہ اضافے سے نمٹ رہا ہے۔

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ جن شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے اب انہیں بوسٹر ڈوزکے لئے آمادہ کیاجارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں