’’ ان سب کی چھٹی کرا دیں ‘‘ زُلفی بخاری نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا، ہر کوئی پریشان – Qahani.com

’’ ان سب کی چھٹی کرا دیں ‘‘ زُلفی بخاری نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا، ہر کوئی پریشان – Qahani.com

Android App iOS App

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کرنیوالوں کی چھٹی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا نا چاہئے،شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی

کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، نہ ہم نواز شریف کو وطن لاسکے نہ لوئی ہوئی دولت۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخار ی نے کہا کہ سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں شاید شہزاداکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی،یا ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی یا وہ اچھے قانون دان ہی نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام کی ہم سے توقعات

تھیں کہ ہم لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائیں گے اگر پیسہ نہیں تو کم ازکم نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہو ں گے لیکن شہزا د اکبر صیح طرح سنبھال نہیں سکے۔ زلفی بخاری کا کہناتھا کہ شہز ا د اکبر کیلئے بعض لوگوں نے ساڑھے تین سال سب اچھا ہے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی، شہز اد اکبر کے زبردست کام کی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کرنے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہئے صرف شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا نا چاہئے حالانکہ قریبی مشیر بھی درست کام نہ کرے تو وزیراعظم ایکشن لینے میں دیر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کا بروقت نہ ہونا ہماری کمزوری ہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں، ایسٹس ریکورری کے نئے سربراہ سے توقع ہے کہ وہ احتساب کا عمل یقینی بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں