’’اب جہاز کہاں لینڈ کرے گا ؟‘‘ جہانگیر ترین نے صحافی کو جواب دے دیا – Qahani.com

’’اب جہاز کہاں لینڈ کرے گا ….؟‘‘ جہانگیر ترین نے صحافی کو جواب دے دیا –

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک بارپھر کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے میراکوئی تعلق نہیں ،چور اور جان لینے والا سزا کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں,,,

اور تاحیات نااہل بھی نہیں ہوتے،لندن میں ٹیکس کے ادا شدہ پیسوں سے گھر خریدنا میرا قصور تھا ، میں غلط تھا توایک بار کیلئے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہ کیاجاتا,,,,,

،20 سال سے جنوبی پنجاب صوبہ بنوانے کی کوشش میں ہوں، جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا، وسائل ہمارے ہاتھ نہیں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پوری منی ٹریل موجود تھی لیکن تا حیات نااہل کردیا گیا،,,,,

تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا تْک ہی نہیں بنتا، چور اور جان لینے والا سزا کاٹنے کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں اور تاحیات نااہل بھی نہیں ہوتے،,,,

میرا قصور یہ تھا کہ میں نے لندن میں ٹیکس کے ادا شدہ پیسوں سے گھر خریدا،میں غلط تھا تو مجھے ایک بار کیلئے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہ کیاجاتا۔انہوںنے کہاکہ بحران انتہا پر پہنچ جاتا ہے

،تب حکومت حرکت میں آتی ہے، بحران پیدا ہونے سے پہلے اس پر قابو پانے کیلئے حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 سال سے جنوبی پنجاب صوبہ بنوانے کی کوشش میں ہوں، جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا،

وسائل ہمارے ہاتھ نہیں آئیں گے، جب تک زندہ ہوں صوبہ جنوبی پنجاب بنوانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔جہانگیر ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ کا جہاز کہاں لینڈ کریگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی تھوڑا اور انتظار کریں۔

Read more….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں