افغانستان کے فوجی 46 جنگی جہاز اور جنگی ہیلی کاپٹر لے کر کس ملک میں چلے گئے. جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کی حکومت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز کے دوران افغانستان کے 46 ایئرکرافٹ کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا گیا جو غیرقانونی طور پر فضائی سرحد عبور کر رہے تھے اور ان میں 585 فوجی سوار تھے۔

سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ 22 فوجی جہاز اور 24 فوجی ہیلی کاپٹرز کو ترمیز ایئرپورٹ پر زبردستی اتارا گیا……. قبل ازیں ازبکستان کی وزارت کے ترجمان بخروم ذوالفقاروف نے مقامی میڈیا کی رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا

کہ ‘فوجی جہاز نے غیرقانونی طور پر ازبکستان کی سرحد پار کی تھی،….. جس کی تفتیش کی جارہی ہے’۔انہوں نے بتایا کہ افغان فوجی جہاز اتوار کو افغانستان کی سرحد سے منسلک جنوبی صوبے سرخونداریو میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی نیوز ایجنسیوں نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ جہاز کو ازبکستان کی فورسز کی جانب سے مار گرایا گیا ہے۔ ازبکستان کے سرکاری پراسیکیوٹر نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے حوالے سے کہا کہ افغان فوجی جہاز اس وقت حادثے سے دوچار ہوا

جب لینڈنگ کے لیے تعاون کرنے والے ازبکستان کے سرکاری جہاز سے ٹکربیان میں کہا گیا…….. کہ اس جہاز کے پائلٹس پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ پراسیکیوٹر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو ایمو دریا کے راستے 158 شہری اور فوجی اہلکار ازبکستان میں داخل ہوئے تھے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

سرخونداریو کے علاقائی دارالحکومت ترمیز میں ایک ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ ان کے ہسپتال میں2 افراد کو لایا گیا تھا جو افغان فوج کی وردی میں ملبوس تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کرنے والا ایک زخمی کو لایا گیا تھا جن کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔…. ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں