ازبکستان نے46افغان طیاروں،، کو زبردستی اتارلیا

اسلام آباد (این این آئی)ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا۔ غیر ملکی کے مطابق افغان طیارے غیرقانونی طور پر ازبکستان کی فضائی حدود استعمال کررہے تھے جس کے باعث انہیں اتار لیا گیا،

طیاروں میں سیکڑوں فوجی موجود تھے۔دوسری طرف افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود مسافرطیاروں کیلئے بند ہے،صرف فوجی طیارے فضائی حدوداستعمال کرسکیں گے۔افغانستان کے فوجی 46 جنگی جہاز اور جنگی ہیلی کاپٹر لے کر کس ملک میں چلے گئے.

جان کر آپ بھی حیران ہوں گے افغانستان کے وزیر دفاع کا اعلان  تھا تاہم اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا…….. کہ اس نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا،

غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو۔اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جنرل بسم اللہ خان بھی افغانستان سے فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کابل ائیرپورٹ ذرائع سے بتایا گیا کہ جنرل بسم اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملٹری جہاز پر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب جنرل بسم اللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اتنا بے ایمان نہیں کہ ہزاروں فوجیوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی حمایت کا اعلان کروں، ہم افغانستان کو ان سے آزاد کرائیں گے۔ ان کی اس ٹوئٹ میں بھی واضح نہیں…….. کہ وہ کس مقام سے ٹوئٹ کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس متعلق بتایا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں