جاہلیت یا بےغیرتی:سیکڑوں افراد کی خاتون سےبدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے – Baaghi TV

”سیکڑوں افراد”کی ، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے…

لاہور::سیکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے —–لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما

مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئیجس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔
خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی،

اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں

کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم نے ہم پر حملہ کر دیا
سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دتوازہ کھولا تاکے ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئےنامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

read more news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں