اسلم رئیسانی کا پچاس ایکڑ اراضی بلوچستان یونیورسٹی کے نام الاٹ کرنے کا اعلان

اسلم رئیسانی کا ”50 ایکڑ اراضی” بلوچستان یونیورسٹی کے نام الاٹ کرنے کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن)چیف آف سراوان سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی مستونگ سب کیمپس کیلئے—— پچاس ایکڑ اراضی کی حد بندی کرکے مذکورہ اراضی کو بلوچستان یونیورسٹی کے نام الاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سب کیمپس مستونگ کی تعمیر نہ صرف علاقے میں تعلیمی انقلاب کا باعث ہوگی بلکہ معاشی ،سیاسی ،علاقائی سماجی امور پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ گزشتہ روز چیف آف سراوان سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے حلقہ انتخاب اور آبائی علاقے مستونگ کے دورے کے موقع
پر بلوچستان یونیورسٹی کے مستونگ سب کیمپس کیلئے

“غنجہ ڈھوری” کے مقام پر 50 ایکڑ اراضی کی حد بندی کرتے ہوئے کیمپس کو زمین الاٹ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا مذکورہ اراضی پر جلد مستونگ سب کیمپس کے تعمیراتی کا م کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مستونگ کیمپس ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی،

کوارڈینٹر سب کیمپس مستونگ ڈاکٹر غلام مصطفی شاہوانی ،نوابزاد میر رئیس رئیسانی ۔ٹکری عبدالحلیم بنگلزئی، میر یوسف بنگلزئی ،ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی ، عبدالحمید ایڈووکیٹ ،حاجی حیات الرحمن بنگلزئی ودیگر بھی موجوو تھے,,,, ۔چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مذکورہ اراضی کی حد بندی کرتے ہوئے مزید کہا

کہ بلوچستان یونیورسٹی مستونگ سب کیمپس کی تعمیر نہ صرف علاقہ میں تعلیمی انقلاب کا باعث ہوگی بلکہ معاشی ،سیاسی ،علاقائی اور سماجی امور پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے قبائلی عمائدین ،ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے

امید ظاہر کی کہ علاقہ کے معتبرین اور قبائل ضلع میں تعلیمی انقلاب بر پا کرنے کیلئے ایچ ای سی ،بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلراورانتظامیہ کا ہر قدم پر ساتھ دیں گے

READ MORE…………………………………[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[[

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں