مینار پاکستان واقعہ ۔متاثرہ ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگیا۔۔14اگست کو کیا ہوا۔۔۔؟ دیکھنے اس ویڈیو میں بالکل واضح – News 92

مینار پاکستان واقعہ ۔متاثرہ ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگیا ,,, 14 اگست کو کیا ہوا,,,,؟ دیکھنے اس ویڈیو میں بالکل واضح – News 92

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کی اپنے ساتھی ٹک ٹاکر کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کی یہ ویڈیو ہے۔

جو کہ اپنے ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کے ساتھ نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں وہ انصاف کی اپیل کرتی نظر آرہی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں عائشہ اکرم نے کہا کہ ’آخر! میں نے آپ سب کا کیا بگاڑا تھا……. جو میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔

‘ عائشہ اکرم نے کہا کہ ’ہم دیگر لوگوں کی طرح یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے مینارِ پاکستان پر گئے تھے، ہم نے وہاں کوئی غلط کام نہیں کیا …….اور نہ ہی کبھی کوئی غلط ویڈیو بنائی۔ ‘ٹک ٹاکر کے ساتھی نے کہا کہ ’آپ ہی لوگوں نے ہمیں پیار دیا اور آپ ہی لوگوں نے ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا،

اس سب کے بعد دل کر رہا ہے کہ ہم مر جائیں۔‘عائشہ اکرم نے کہا کہ ’میں آج پورے پاکستان کے سامنے شرمندہ ہوگئی ہوں…… اور پاکستان کی یہ بیٹی سب سے ناراض ہے۔‘ٹک ٹاکر ریمبو نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا ہمیں پاکستان کی آزادی کا جشن منانے کا حق نہیں ہے؟

ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟‘اُنہوں نے کہا ,,,,,کہ ’ہم انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور ہمیں صرف انصاف چاہیے۔‘دوسری جانب عائشہ اکرم نے کہا کہ ’میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

READ THIS ALSO,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں