خاتون نے ابلتا ہوئے پانی میں تین کلو چینی ملائی اور اسے سوتے ہوئے شوہر پر ڈال دیا ، واقعہ کے بارے میں سن کر پولیس کے بھی ہو ش اڑ گئے –

خاتون نے ابلتا ہوئے پانی میں تین کلو چینی ملائی اور اسے سوتے ہوئے شوہر پر ڈال دیا…. ، واقعہ کے بارے میں سن کر پولیس کے بھی ہو ش اڑ گئے –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر انسان کسی سے ناراض ہو جائے تو ناراضگی میں اس قدر بھی آگے نہیں بڑھ جانا چاہئے کہ واپسی ممکن نہ ہو سکے۔ ایسے ہی  برطانیہ میں شوہر کی بات پر ناراض خاتون نے کھولتے ہوئے پانی کی بالٹی گہری نیند میں موجود اپنے جیون ساتھی پر ڈال دی جس کے باعث اس کی جان چلی گئی ، 81

سالہ شخص کے جسم کا ایک تہائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رہائشی کورینا کوس گزشتہ 38 سالوں سے اس شخص کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھی لیکن شاپنگ سے جلد واپس بلانے کی بات پر وہ غصے سے آ گ بگو لہ ہو گئی

اور انتہائی قدم اٹھا لیا ۔ کورینا اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ پر تھی لیکن شوہر نے اسے جلدی واپس آنے کیلئے کہا ، کورینا نے اس وقت تو کچھ نہیں کہا لیکن وہ اس بات پر سخت ناراض ہو گئی ، اس کے بعد کوروینا نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، خاتون کو عدالت نے شوہر کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے واقعہ میں سخت سز ا سنا دی ہے ۔

اس معاملے پر مقامی چیف کا کہنا تھا کہ کورینا نے نہ صرف اپنے شوہر پر ابلتا ہوا پانی ڈالا بلکہ اس میں تین کلو چینی بھی ملائی ، اس سے اندازہ ہو جاتاہے کہ وہ اپنے شوہر کو کتنا زیادہ نقصان پہنچانا چاہتی تھیں ،کھولتے ہوئے پانی میں چینی کافی مہلک ہو جاتی ہے ۔

انہو ں نے کہا خاتون اس واقعہ کے بعد ایمبولینس بلانے کے بعد پاس کے ہی موجودہ پڑوسیوں کے پاس چلی گئی اور وہاں جا کر گھبرانے لگی تھی۔اس خاتون کو اپنی غلطی کا احساس ہو رہا تھا۔

CLICK ALSOOOOOOOOOOOOOOO………..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں