اس تصویر میں سے کسی ایک قلم کا انتخاب آپ کریں، پھر ہم آپ کی شخصیت کے چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھا کر آپ کے بارے میں بتائيں گے – Malomati Tv

اس تصویر میں سے کسی ایک قلم کا انتخاب آپ کریں,,، پھر ہم آپ کی شخصیت کے چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھا کر آپ کے بارے میں بتائيں گے –

اس وقت اس دنیا میں تقریباً سات ارب لوگ ہیں اور ہر فرد ایک علیحدہ ڈی این اے کا اور فنگر پرنٹ کا حامل ہے کسی بھی انسان کی یہ چیزیں دوسرے انسان سے نہیں ملتی ہیں- اسی طرح دنیا کا ہر فرد دوسرے انسان کے فطرتاً جدا ہوتا ہے اس کے باوجود ماہرین نے دن رات کی تحقیق کے بعد کچھ خاص عادات کے سبب انسان کے مزاج کی مماثلت دریافت کی ہے

جس کو ایک عام سے ٹیسٹ کی مدد سے جانچا جا سکتا ہے- اس کے لیے ماہرین نے پرندوں کے پروں سے بنے ہوئے مختلف ڈیزائن کے پانچ پر بنائے ہیں اور ان کے انتخاب کے حوالے سے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں بتایا ہے- آپ بھی ان پانچ میں سے کسی ایک پر والے قلم کا انتخاب کریں اور اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھائيں-

1: پہلے نمبر کا انتخاب کرنے والے
پہلے پر کا انتخاب کرنے والے پر سکون شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور وہ اپنے اردگرد سکون کے خواہاں ہوتے ہیں یہ ہر ایک کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور ان کی شخصیت کی اس نرمی کے سبب لوگ انہیں بزدل اور کمزور بھی گردانتے ہیں جو کہ ایک غلط تاثر ہے ان کی نرم طبیعت کے سبب ان کے اردگرد اچھے اور ہمدرد دوستوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے-

2: دوسرے نمبر کا انتخاب کرنے والے
یہ لوگ ہر چیز کی کاملیت کے قائل ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ بہت خود پسند ہوتے ہیں ان ک نزدیک ان کی سوچ ان کا عمل سب مثالی ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ دوسرے تمام لوگوں کے لیے سخت ترین ناقد ہوتے ہیں جس کے سبب یہ تنہائی پسند ہو جاتے ہیں مگر ان کے اندر کسی بھی ہنر کو اور کام کو سیکھنے کی صلاحیت بہت زيادہ ہوتی ہے اور یہ جو بھی کام کرتے ہیں خوب کرتے ہیں-

3: تیسرے نمبر کا انتخاب کرنے والے
ایسے لوگوں کا انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ وہ مضبوط ارادے اور آزاد فطرت کے حامل ہوتے ہیں یہ لوگ خواب دیکھنا اور ان کو پورا کرنے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں ان لوگوں کی کتاب میں ناکامی کا لفظ نہیں ہوتا ہے اور یہ اپنی شدید محنت اور ارادے کی مضبوطی سے ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں- یہ لوگ اپنے مقصد کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے نہیں ہچکچاتے اور یہی سبب ہے کہ یہ بعض اوقات تنہا رہ جاتے ہیں-

4: چوتھے نمبر کا انتخاب کرنے والے
اس نمبر کا انتخاب کرنے والے بہت باریک بین ہوتے ہیں ان کو دھوکہ دینا بہت مشکل ہوتا ہے ان کی شخصیت بہت مضبوط ہوتی ہے اور یہ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں- یہ ہر قسم کے حالات میں اپنی جگہ بنالینے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کی ٹیم کے ساتھ کام کر سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں اور دنیا میں کامیاب رہتے ہیں-

5: پانچویں نمبر کا انتخاب کرنے والے
یہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں ان کی قوت فکر بہت منفرد امور بلند ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت حساس ہوتے ہیں……… اور ان کے اندر موجود ناکامی کا خوف ان کو بڑے اقدامات سے روک کر رکھتا ہے اگر ایک دفعہ یہ اپنے اس خوف پر قابو پالیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ہے-

///////////////////////////////////////////////////////

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں