پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز کیوں آتی ہے ؟ ماہرین کا اہم انکشاف – Pinhits

پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز کیوں آتی ہے—-؟ ماہرین کا اہم انکشاف –

پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز کیوں آتی ہے ؟ ماہرین کا اہم انکشافاسلام آبادجب ہم بھوکے ہوں یا کھانا کھائے لمبا وقت گزر چکا ہو تو پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز سنائی دیتی ہے اور اکثر لوگ اسے پیٹ کی طرف سے کھانے کی فریاد سمجھتے ہیں—— جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔دراصل یہ آواز بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ معدے کی صفائی کے

عمل کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ چھوٹی آنت میں کھانے کے ہضم ہونے کے ایک گھنٹے بعد معدے سے چھوٹی آنت کی طرف ایک طاقتور لہر سفر کرتی ہے—- جس کا مقصد بچے کھچے کھانے کو معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل کرنا ہوتاہے تاکہ معدہ مکمل طور پر خالی ہوجائے اور اگلے کھانے کے لئے تیار ہوجائے۔

یہ معدے کی صفائی کا قدرتی طریقہ ہے لیکن وقفے وقفے سے کچھ کھاتے رہنے والوں کے جسم میں یہ عمل نہیں ہوپاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین خوراک یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک کھانے کے بعد تقریبا 5 گھنٹے کے لئے کچھ نہیں کھانا چاہیے تاکہ اس دوران تمام خوراک معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوجائے۔

تو اگلی بار جب آپ کے پیٹ میں گڑ گڑ ہو تو یاد رکھیں کہ معدے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اسے بھوک کا اشارہ سمجھ کر کچھ کھانے کی غلطی نہ کریں۔

READ THIS …………………………………………///////////////////////////

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں