”….رسی جل گئی پر بل نہ گیا” بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب امریکی…،برطانوی اور فرانسیسی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد ( آن لائن)افغانستان میں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا—–۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی علاقے بنوں میں ایک شادی کی تقریب جس میں قبائلی لوگ ڈانس کررہے ہیں

اس ویڈیو کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی تاہم امریکی ،برطانوی اور فرانسیسی خبررساں ادار وں نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیکر بھارت کو بری طرح بے نقاب کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک رقص پر مشتمل ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان میں افغان طالب کی کامیابی کے جشن سے منسوب کی ہے—— ، ویڈیو میں  جنگجوؤں کو اس ہفتے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد ڈیک گانے پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شیئر کی گئی جعلی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگجو افغانستان میں چارج سنبھالنے کے بعد ایک مقامی کلب میں جشن منارہے ہیں ۔ اصل میں یہ ویڈیو جو بنوں میں ایک شادی کی ہے………. اور کچھ لوگ ایک گانے پر رقص کر رہے ہیں

تاہم بھارتی میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کی آڑ میں اس ویڈیو کو ا فغانستان میں طالب کی کامیابی کی خوشی میں پاکستان میں جشن منانے سے منسوب کر دیا ۔غیر ملکی خبررساں ا دارے اے پی،اے ایف پی اور رائٹر نے بھارتی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے

اور اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کے اس رقص کو جو اصل میں مہینوں پہلے پاکستان میں فلمایاگیا تھا،ایک سازش کے تحت اس ویڈیو کی ایڈیٹنگ کی گئی ہے ۔تا ہم بھارتی میڈیا نے اسے غیر حقیقی دعووں کے ساتھ اس ویڈیو کو شئیر کیا کہ اس میں رقص کرنے والے طالب ہیں ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو پر طالب کے حق اور مخالفت میں کمنٹس کئے ، ایک صارف نے لکھا کہ طالب کی یہ حقیقی زندگی نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ ناقابل یقین ویڈیو ہے ۔”رسی جل گئی پر بل نہ گیا” بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب امریکی ،برطانوی اور فرانسیسی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

مزید یہ بھی پڑھیں……..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں