تمام پارکس میں” ٹک ٹاکرز” “کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور(این این آئی) حکومت نے پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے ،

پارکس اینڈہارٹیکلچر نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ ذرائع کاکہناتھا کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی…… ویڈیو نہیں بنا سکیں گے، پارکس میں صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی ،

سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت سکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی، پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے ۔

لاہور (این این آئی) گریٹر اقبال پارک میں پر اوباش نوجوانوں کے ہجوم کے ہاتھوں……. ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایا پہننا اورسکارف اوڑھنا شرو ع کردیا ۔

گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد عائشہ اکرم میڈیا کو دئیے….. جانے والے انٹرویوز عبایا پہننا اور سکارف اوڑھ کر دے رہی ہیں ۔

ہم بہت اچھے نیوز اور اسلمک پوسٹ پیجز پر اپلوڈ کرتے ہیں آپ سے گزارش ہے پڑھا ضرور کریں اور اپنے دوستوں اور گروپس میں ہماری پوسٹس شئر کیاکریں

شکریہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں