مجھے تنگ نہ کیا گیا…. تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ان کے لیے چیلنج سے بھری وزارت ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی واقع سامنے آرہا ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ کو دیے گئے انٹریو میں انکا کہنا تھا

 

کہ اگر مجھے کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت ریلوے میں جب کوئی حادثہ ہوتا تھا——- تو بدنامی ہوتی تھیباقی وہ نارمل وزارت ہے

لیکن وزارت داخلہ چیلنج بھری وزارت ہے کیونکہ یہاں پر 18گھنٹے کرنا پڑتا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا—– کہ نالئی تعمیر ہوتے ہی سیاسی مقاصد مکمل ہو جائیں گے میں چاہتا ہو ں کہ نالہ لئی پر ایک اتھارٹی قائم کی جائے ۔

انکا کہنا تھا کہ ابھی دو سال پڑے ہیں ارادہ یہی ہے کہ ریٹائر ہو جائو ں اگر کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا کیونکہ 2018میں نواز شریف نے کہا تھا کہ شیخ رشید قومی اسمبلی اگلی دفعہ نہیں ہو گا

مجھے مجبوراً الیکشن لڑنا پڑا اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا جب وقت آئے گا فیصلہ کریں گے، پی ڈی ایم کی سیاست میں ٹائمنگ اور ٹیوننگ غلط ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کے معاملے کیسے ہینڈل کرنے ہیں، انہیں شعور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کی طالبان سے پرانی لڑائی ہے، طالبان نے داعش کو غزنی میں شکست دی، داعش کنڑ، نورستان کے پہاڑوں اور ننگر ہار کے علاقوں میں ہوگی، ٹی ٹی پی بھی کنٹر اور نورستان کے پہاڑوں پر ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، بارڈر پر پاکستان کی فوج موجود ہے، ایک ایک انچ پر عظیم افواج موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کسی ایک افغانی کو مہاجر کا درجہ نہیں دیا گیا،

افغانستان سے چمن میں آنے والے شام کو واپس چلے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ کو ہمیں ریڈ لسٹ سے نکالنا چاہئے، اس کے علاوہ نواز شریف آئیں 24 گھنٹے میں پاسپورٹ دیں گے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب تک پاکستان آنے والے افغانوں میں سے کسی کو بھی پناہ گزین کی حیثیت نہیں دی گئی، مہاجر کے طور پر ایک بھی شخص پاکستان نہیں آیا ہے،ہمارا دشمن بھارت کسی بھی دہشت گرد قوت کو استعمال کرسکتا ہے، بھارتی میڈیا پر جو پاکستان کے خلاف پروگرام ہورہے ہیں وہ انتہائی بے ہودہ اور غیر ذمہ دارانہ ہیں

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم اپنی قومی سلامتی کی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی تقاضوں کو بھی پورا کریں گے،اپوزیشن عمران خان کے آگے کچھ نہیں، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ پھنس جائیں گے، علماء چھوٹے چھوٹے فقہی مسائل سے باہر نکل کر پاکستان کی امیج کو بہتر بنائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارا دشمن بھارت کسی بھی دہشت گرد قوت کو استعمال کرسکتا ہے، بھارتی میڈیا پر جو پاکستان کے خلاف پروگرام ہورہے ہیں وہ انتہائی بے ہودہ اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم اپنی قومی سلامتی کی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی تقاضوں کو بھی پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے آگے کچھ نہیں، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ پھنس جائیں گے، دو سالوں میں نیب کے کیسز کا بھی فیصلہ ہوجانا ہے، انہیں اس وقت قومی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہاکہ دینی علما کو کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹے چھوٹے فقہی مسائل سے باہر نکل کر پاکستان کی امیج کو بہتر بنائیں اور ایک اور نیک ہوکر پاکستان کی حفاظت کریں’۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سیاست کے حوالے سے ان کی ٹائمنگ غلط ہے، یہ باشعور ملک ہے، عوام کو معلوم ہے کہ اس وقت کس قسم کے بحران کا سامنا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کو کوئی ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جبکہ دولت اسلامیہ سے ان کی پرانی لڑائی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں طالےبان کی حکومت سے پوری توقع ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔افغانستان سے پناہ گزیں کو پاکستان آمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ 3 ہزار افغان پناہ گزینوں کی اسلام آباد میں تیاری ہے تاہم ایسا نہیں ہورہا، پروازیں نہیں آرہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں……………………… کہ کسی کو بھی اب تک پناہ گزین کی حیثیت نہیں دی گئی ہے، مہاجر کے طور پر ایک بھی شخص پاکستان نہیں آیا ہے۔

افغانستان سے پاکستانیوں کے انخلا کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تمام پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے، 30 سے 40 افراد ایسے ہیں جنہوں نے وہاں شادیاں کر رکھی ہیں اور بچے ہیں وہ پاکستان نہیں آنا چاہتے………… اور کہتے ہیں ہم ادھر ہی خوش ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے این سی این سی آئی بنانے کی ہدایت کی ہے ،آغا مومند اس کے سربراہ ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ فوج نے امن کے لیے تاریخی کردار، ادا کیا ہے ،افغانستان کا امن ہمارا، امن ہے ،ہم نے دنیا کو اپنی خدمات دیں ۔ انہوںنے کہا کہ2600کلو میٹر بارڈر پر باڑ لگائی ہے ۔

 

This is the platform which provides All News from all channels of Media like#GeoNews and other countries worldwide news and informations. It also provides beauty services and tips…..

Share always to friends…. Thanks

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں