دنیا کا ایک چوتھائی سونا امریکہ کے پاس، پاکستان میں 64 ٹن موجود… سونے کے ذخائر بارے رپورٹ جاری

کراچی(این این آئی)دنیا میں ایک چوتھائی سے زائد ( 26فیصد)سونا امریکہ کے پاس* ہے۔ سب سے زیادہ سونے کے ذخائر والے 10”” اولین ممالک کے پاس 3چوتھائی *سے زائد (76.2فیصد)سونا ہے ۔ 106میں سے 27 اسلامی ممالک کے پاس 7.7فیصد( 2384.52ٹن) سونا ہے ۔

کینیڈا کے پاس سونے کے *ذخائر نہیں ۔یورپ کے پاس 50فیصد (15726.44)،براعظم امریکہ 27فیصد ( 8671.33)، ایشیاء 20.7( 6559.17) ،افریقہ کے پاس 1.8فیصد ( 572.08) اورآسٹریلیاکے پاس 0.26فیصد( 81.84ٹن )سونا ہے ۔

سونے کے ذخائر کے حوالے سے 10اولین ممالک میں سے امریکہ کے علاوہ 10.8فیصدسوناجرمنی ، 7.9اٹلی ، 7.8فرانس ، 7.3روس ، 6.2چین ، 3.3سوئٹزر لینڈ ، 2.7 جاپان ، 2.2بھارت اور 2فیصد ذخائر ہالینڈ *کے پاس ہیں ۔سونا ایک قیمتی دھات ہے جو نمایاں طور پر زیورات میں استعمال ہو تا ہے ،

 

خصوصا پاکستان اور ہندوستان میں تو خواتین کے گہنے اس کے بغیرنامکمل ہی رہتے ہیں* اور کسی برے وقت یا کسی زیادہ اہم ضرورت پوری کر نے کے لیے کام بھی آتا ہے…………. تاہم اس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کے لیے اس کی خریداری مشکل ہو تی جارہی ہے

لیکن آج کی جدید ریاستیں بھی کسی ایسے معاشی بحران جس میں کرنسی *اپنی قدر کھو دے ، کے لیے اس قیمتی دھات کے ذخائر رکھتی ہیں ۔ مختلف ممالک کے پاس سونے کے ذخائر کے حوالے سے گولڈ مائننگ ،

سرمایہ کاری اور حوصلہ افزا پائیدار طلب کے حوالے سے 34برس سے لندن میں قائم معروف ادارے ورلڈ گولڈ کونسل کے اعدادوشمار پر مختلف زاویوں سے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

Read more News here ⬇️

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں