عالمی معیار کی پچ کیلئے بھارتی ماہرین بھی پاکستانی مٹی استعمال کرنے پر مجبور – The Pakistan Time

عالمی معیار کی پچ کیلئے بھارتی ماہرین بھی پاکستانی مٹی استعمال کرنے پر مجبور – The Pakistan Time

Home / کھیل / عالمی معیار کی پچ کیلئے بھارتی ماہرین بھی پاکستانی مٹی استعمال کرنے پر مجبور

admin

5 hours ago
کھیل

33 Views

عالمی معیار کی پچ کیلئے بھارتی ماہرین بھی پاکستانی مٹی استعمال کرنے پر مجبور

مسقط۔۔۔۔ بھارتی ماہرین بھی انٹرنیشنل معیار کی پچ کے لیے پاکستانی کلے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے،مختصر طرزکے میگا ایونٹ کا ابتدائی ر ائونڈ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، 6 میچز کی میزبانی 3 روز میں عمان کے شہر مسقط کے الامارات سٹیڈیم میں کرنا ہے

جس کا انتخاب بھارت نے کیا، سٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کا بنانے کے لیے کام کرنیوالے بھی بھارتی ماہرین ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیلڈ کا درمیانی حصہ پاکستانی کلے سے تیار کیا گیا ہے، یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے جب اس گراو?نڈ میں کرکٹ ایک سیمنٹ پچ پر کھیلی جاتی

اور اردگرد ریت تھی، مگر میگا ایونٹ کے میچز کی میزبانی کے لیے اس گراو?نڈ کو انٹرنیشنل معیار میں ڈھالا گیا۔ اس منصوبے پر کام کرنے والے ا?رکیٹیکٹ ڈیزائن کنسلٹنٹ دامودر کاٹی نے کہا کہ جب ہم نے یہاں پر قدم رکھا تو یہ جگہ کسی کلب ہاو?س کا منظر پیش کررہی تھی، ہم نے تزئین و ا?رائش کے لیے ماسٹر پلان تیار

کر کے ا?ئی سی سی کے سامنے پیش کیا۔اس کا کہنا تھا کہ عمل درا?مد سے 80 فیصد ضروریات پوری ہوجائیں گی، باقی 20 فیصد کیلئے کچھ چھوٹی سی تبدیلیوں کی ضرورت تھی، ہمارے لیے فکرمندی کی بات وقت کا بہت کم ہونا تھی، منصوبے پر برق رفتاری سے کام شروع ہوا، اس کے لیے 5 ماہ درکار تھے مگر

ہم نے 11 ہفتوں میں کردکھایا، اب میگا ایونٹ کی پہلی گیند میں ابھی 3 ہفتوں سے زائد وقت ہے ہمارا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا۔ کاٹی کے ساتھ اس منصوبے پر کام کرنے والے روپک ادیشی کا تعلق بھی بھارت سے ہی ہے۔ واضح رہے کہ سٹیڈیم میں جدید طرز کی فلڈ لائٹس نصب کردی گئی ہیں، گھاس لگائی گئی ہے، عارضی سٹینڈز سے تماشائیوں کی گنجائش 4 ہزار تک کردی جائے گی۔

Check Also



افغان محکمہ کھیل کے سربراہ نے صحافی کو جھاڑ پلا دی

افغان محکمہ کھیل کے سربراہ نے صحافی کو جھاڑ پلا دی کابل ۔۔۔۔ افغانستان کے …

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں