حکومت کوعوام پر رحم آہی گیا20اور 10کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت کتنی کردی گئی،آج کی بڑی خبر – The Pakistan Time

حکومت کوعوام پر رحم آہی گیا 20 اور 10کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت کتنی کردی گئی…..،آج کی بڑی خبر –

حکومت کوعوام پر رحم آہی گیا20اور 10کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت کتنی کردی گئی،آج کی بڑی خبر بڑی خبر حکومت کی یقین دہانی کے بعد فلور ملز نے مشروط طور پرپنجاب بھر میں جاری علامتی ہڑتال ختم کردی ، تفصیلات کے

مطابق فلورملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عمر جہانگیر اور چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا —–کہ جمعرات سے تمام فلور ملز سرکاری گندم کوٹہ حاصل کریں گی اور پورے صوبے میں آٹا کی یکساں قیمت لاگو ہوگی، بیس کلو آٹے کا

تھیلا 1100روپے جبکہ دس کلو کا تھیلا 550 روپے میں فروخت کیا جائے گا، فلورملز کی جانب سے گندم پسائی شرح کو برقرار رکھنے،گرائنڈنگ چارجز کے از سر نو تعین،ضلع سے باہر گندم ٹرانسپورٹیشن کے خاتمہ اور فی رولر باڈی کوٹہ کے مطالبات کو سفارشات پر مبنی سمری کابینہ کمیٹی کو

ارسال کردیا ہے، ڈائریکٹر فوڈ عمر جہانگیر نے بتایا کہ گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے فلورملز ایسوسی ایشن کو چار نکات پر تحفظات ہیں—— اوراس مسئلہ کے حل کیلئے گزشتہ تین روز کے دوران کئی کئی گھنٹوں تک متواتر مذاکرات کے بعد ہم نے پنجاب کابینہ کو ارسال کرنے کیلئے سفارشات پر اتفاق رائے کیا ہے،یہ سمری

کابینہ کمیٹی کو ارسال کی جا چکی ہے،ڈائریکٹر فوڈ نے کہا: کہ سرکاری گندم سے مقررہ مقدار میں آٹے کی مارکیٹ تک سپلائی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے جبکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ محکمہ خوراک یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث نہ ہو،

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس موقع پر کہا کہ ہم حکومت کی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر اپنی علامتی ہڑتال ختم کر ہے ہیں اور پنجاب بھر میں بیس کلو کا تھیلا 1100روپے میں فروخت ہوگا ،

ہم نے حکومت کی درخواست پر سرکاری کوٹہ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم کابینہ کمیٹی سے مطالبات کی منظوری ہونے تک فلور ملز تحریری طور پر محکمہ خوراک کے ساتھ ریلیز پالیسی معاہدہ نہیں کریں گی، آٹھ دن میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر ہم اپنی انڈسٹری سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے

3456789765423567DGFHJBNVFNGFGDFN

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں