اداکارہ سارہ خان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں –

اداکارہ سارہ خان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں…. –

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے ——-کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے 5 سال بہت کم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کے ایک پُرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے

جس میں وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔یہ ویڈیو کلپ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ہے—- جہاں سارہ خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

سارہ خان نے کہا کہ ’عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا۔‘اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے اُن لوگوں کو بند کیا ہے

جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔‘سارہ خان نے

ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے کہیں گئی ہوئی تھی تو وہاں میری ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں سے ہوئی۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اُن سے پوچھا

کہ آپ اتنے چھوٹے ہوٹل میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ میں تو اس طرح کے ہوٹل میں رُکنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔‘اُنہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی رہنماؤں نے جواب دیا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرڈر ملے ہیں

کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں رُکنا ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔‘سارہ خان نے مزید کہا کہ ’اس طرح ایک طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت تعریف کی مستحق ہے۔‘ عمران خان پوری کوشش کررہے ہیں امید ہے کامیابی جلد یا بدیر انکا مقدر بنے گی

READ MORE NEWS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں