فی کلو گھی کی قیمت میں 50 روپے کمی کا اعلان –

فی کلو گھی کی قیمت میں 50 روپے کمی کا اعلان –

کلو گھی کی قیمت میں 50 روپے کمی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق


وفاقی حکومت نے شدید عوامی دباو اور تنقید کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کی سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق


آئندہ ہفتے سے ہو گا، جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی لائے جائے گی۔اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت تین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ


خطے کے کسی بھی ملک میں آٹے کی سب سے کم قیمت ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے امپورٹ کی گئی چینی کی قیمت بھی 90 روپے ہو گی، یہ

چینی یوٹیلٹی اسٹورز اور سہولت بازاروں میں دستیاب ہو گی۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ


آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، سی پی آئی 9 سے گر نیچے 8 فیصد پر آگئی ہے، گھی کی عالمی قیمتوں میں 50 فیصد فرق آیا جس کو ہم نے 30 فیصد پر رکھا، گندم کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ


غریب عوام کو اشیائے خوردونوش پر براہ راست سبسڈی دیں گے،گھی پر سبسڈی دیں اور درآمدی گھی کی اضافی قیمتوں کابوجھ حکومت اٹھائے گی،چار

کروڑ لوگوں کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے مہنگی اشیائے خوردونوش پر کیش سبسڈی دیں گے، نچلے طبقات کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے، تیل کی قیمتیں


بڑھنے اور گاڑیوں کی درآمد سے ڈالر مہنگا ہوا ہے، ڈالر افغانستان جارہا ہے، تاثر منفی ہونے سے ایکسپورٹرز پیسا باہر رکھنا شروع کردیتے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ مڈل مین اشیاء ضروریہ میں تین سے چار فیصد پیسا بنا رہا ہے، اشیائے خوردونوش کی کارٹلائزیشن پرسی سی پی ایکشن لے گا، مہنگائی کو قابو میں لانے کیلئے فوڈ کنٹرول انسپکٹرز کا نظام بحال کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں