اکثر گھروں میں استری زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے کالی ہوجاتی ہے۔جس کے باعث کپڑے بھی خراب ہوتے ہیں- خواتین اس کی صفائی کا غلط طریقہ اپناتی ہیں اور کسی چھری یا چمچ کی مدد سے اس کو رگڑ کر صاف کرلیتی ہیں جس سے استری کے نیچے لگی لئیر خراب ہوجاتی ہے اور اس پر کالے نشانات پڑ جاتے ہیں اور وہ صحیح سے کام نہیں کرتی۔

آج ہم آپ کو پینا ڈول ایکسٹرا یا پھر پیراسیٹامول کی گولیوں سے اس کی صفائی کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ سب سے پہلے استری کو آن کرلیں اور تیز گرم کریں۔ پھر پینا ڈول ایکسٹرا یا پھر پیراسیٹامول کی گولیوں کا ایک پورا پیکٹ لیں ور اس کو ایک ایک کر کے استعمال کرنا ہے۔ ٹشو پیپر کی مدد سے گولی کو پکڑیں اور گرم استری پر جہاں بھی کالے نشانات ہیں ان پر رگڑیں یا پھر نشانات کے اوپر گولی رکھ کر چھوڑ دیں پگھلنے کی صورت میں کپڑے سے صاف کرلیں۔ آپ اس دوران دیکھیں گے کہ کیسے کالے نشانات خود بخود پگھلنے لگیں گے۔* پھر اس کو صاف کپڑے سے صاف کرتی جائیں اور گولی کو اپلائی کرتے جائیں جب تک استری پوری اچھی طرح صاف نہ ہوجائے۔* آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ استری تیز گرم ہو ٹھنڈی ہونے کی صورت میں دوبارہ اس کو گرم کرلیں اور اس طریقہ کو استعمال کرتے وقت خاص خیال رکھنا ہے کہ ٹشو پیپر کو صحیح سے پکڑیں تاکہ آپ کا ہاتھ نہ جلے۔