کورونا اور دھندہ

کورونا اور دھندہ

لاہور (ویب ڈیسک) میں لاہور میں رہتی ہوں اور مجھے اِس شعبے میں آئے چار سے پانچ سال ہو گئے ہیں۔ میں یہاں ایک شخص سے وابستگی کے بعد آئی۔ میری اُس سے دوستی ہوئی اور اُس نے مجھے اِس کام میں پھنسا دیا۔میں شادی شدہ تھی اور گھر میں آئے دن ہماری لڑائی رہتی تھی کیونکہ شوہر کی کمائی ہی نہیں تھی۔

پھر میرا فون کے ذریعے ایک لڑکے سے رابطہ ہوا۔ ایک دن اُس نے مجھے باہر بلوایا۔ پھر وہ مجھے ایک جگہ لے گیا جہاں وہ مزید تین چار لڑکوں کو لے آیا۔ وہ بولا کہ اِس طرح کرو گی تو آپ کو پانچ سو روپیہ ملے گا۔اس وقت میرے حالات ایسے تھے کہ مجھے یہ کرنا پڑا لیکن پھر مجھے بھی عادت ہو گئی۔ میں نے سوچا چلو کمانے کا ایک ذریعہ سہی۔میرے سات بچے ہیں۔ میں نے سوچا گھر میں کمائی آئے گی تو بچوں کے ہی کام آئے گی۔ میں اُن کے ہی لیے یہ سب کچھ کر رہی ہوں۔ سب کو پڑھا رہی ہوں۔ میرے ساتھ اس گھر میں میرا خاوند بھی ہے، ساس بھی ہیں، دیور بھی رہتے ہیں۔ لیکن میں انھیں یہ کہہ کر جاتی ہوں کہ میں ملازمت کرنے جا رہی ہوں۔کورونا وائرس سے ہمارے کام پر بہت فرق پڑا ہے۔ ہماری فیلڈ کی ساری لڑکیاں کم از کم جنھیں میں جانتی ہوں وہ باہر نکلنا کم ہو گئی ہیں۔ میں بھی پہلی بار تقریباً ڈیڑھ مہینے بعد باہر نکلی تھی۔ جب دیکھا کہ گھر میں حالات اِس قابل نہیں ہیں تو پھر باہر نکلنا پڑا۔لیکن اب ہر شخص ہمارے پاس آتے ہوئے ڈرتا ہے۔ لوگ ڈرتے ہیں کہ کہیں اُنھیں بھی کورونا نہ ہو جائے۔ ہم لوگ بھی اُنھیں بلاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ سو وہم آتے ہیں۔ اِس وجہ سے کام بہت کم ہوگیا ہے۔جب ہم دیکھتے ہیں کہ کسی شخص کو کھانسی ہے، نزلہ ہے تو اُن لوگوں سے ہم ملتے بھی نہیں ہیں کہ کہیں انھیں کورونا نہ ہو۔ خوف آتا ہے کہ کہیں ایسے لوگوں سے مل کر ہم اپنا نقصان ہی نہ کر لیں۔لیکن اگر کوئی بندہ لگتا ہے صحت مند ہے تو اُس سے ہزار، پانچ سو لے

لیتے ہیں، اِس طرح دیہاڑی کا خرچہ نکل آتا ہے۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں لوگوں کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے۔ اپنے پرانے گاہکوں کو فون کرنا پڑتا ہے کہ پانچ سو ہزار (روپے) بھجوا دو۔ کچھ لوگ کر دیتے ہیں اور کچھ بہانے بنا دیتے ہیں۔ہمارا کام ہی ایسا ہے کہ اِس میں سماجی فاصلہ نہیں ہو سکتا۔ جتنی مرضی احتیاط کر لیں لیکن نہیں ہو سکتا۔ ہم سب لڑکیوں میں سے کسی نے کورونا کا ٹیسٹ تو نہیں کروایا ہے لیکن اب تک کسی میں کورونا کی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔میں نے سُنا ہے کہ وائرس دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ بے شک پابندیاں ختم بھی ہو جائیں لیکن وائرس کے ڈر سے لوگ کہیں نہیں جائیں گے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں