ترسو گے سورج دیکھنے کو۔بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا،سخت ترین الرٹ جاری کردیا گیا، عوام باخبر ہوجائیں – The News Pak

ترسو گے سورج دیکھنے کو۔بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا….،سخت ترین الرٹ جاری کردیا گیا، عوام باخبر ہوجائیں –

ترسوں گے سورج دیکھنے کو۔۔ ۔بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا،سخت ترین الرٹ جاری کردیاگیا،عوام باخبر ہوجائیں—— لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور اور گردو نواح میں صبح سے ہی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے

جبکہ بادل برسنے کے ساتھ ساتھ خوب گرج بھی رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں مزید دو دن بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے،

100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( لیسکو) کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع

ہو گا۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 124 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔تاج پورہ میں 98، فرخ آباد میں 90، مغل پورہ میں 80 ملی میٹر ،

اندرون شہر میں 74، چوک ناخدا 65، نشتر ٹاؤن میں 57 ، گلشن راوی میں 46، جیل روڈ34،سمن آباد32،اقبال ٹاو¿ن میں 29 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ شیخ پورہ ، منڈی

بہاوالدین ، فیض آبادمیں گزشتہ تین گھنٹوں سے تیز بارش جاری ہے جبکہ ساہیوال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا —–تاہم بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں آ رہی ہیں ۔

رینالہ خورداور گردو نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔سرائے مغل میں بارش اور آندھی سے بجلی بند ہو گئی ہے جبکہ کماد اور دھان کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔

READ MORE NEWS ALSO

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں