پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آ گئی

پاکستانیوں کے لیے” شاندار خبر آ گئی

دُبئی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آ گئی ہے۔ اب انہیں ایک اور پاکستانی ایئر لائن کے ذریعے آنے جانے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے…

۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نجی ایئر لائن سیرین کو سعودیہ اوریو اے ای کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دے دیہے۔اُردو نیوز کے مطابق سیرین ایئر لائن متوقع طور پر جنوری 2021 سے جدہ، ریاض، دبئی اور شارجہ کے لیے براہِ راست پروازیں چلائے گی….

۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلے ہی دو شہروں کے لیے سیرین ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت دے چکی ہے۔ اس فلائٹ آپریشن کے لیے سیرین ایئر لائن نے نئے بوئینگ A380 اور ایئر بس 777 طیارے لیز پر حاصل کر لیے ہیں۔سول ایوی

ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سیرین ایئر لائن کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے آپریشن پلان جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد جلد ہی فلائٹ شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔سیرین ایئر لائن نے اکتوبر کے مہینے میں ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ٹریول ایجنٹ نیٹ ورک قائم کرنا شروع کر دیا تھا……

۔سیرین ایئر لائن کے نمائندہ فیضان احمد کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے مملکت میں دفاتر قائم کر لیے ہیں۔کورونا وبا کے سبب عالمی لاک ڈاوٴن کی وجہ سے مشرق وسطی کے لیے پروازیں چلانے میں تاخیر ہوئی لیکن اب یہ پروازیں اگلے برس سے شروع ہوں گی….

۔ایوی ایشن ماہر اور سکائی ونگز ایئر لائن کے ڈائریکٹر عمران اسلم نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی ہواباز انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے، اس لیے بین الاقوامی ایئر لائن پاکستان آنا چاہ رہی ہیں۔حالانکہ کووڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں ہوابازی کی صنعت متاثر ہوئی، لیکن اس کے برعکس پاکستانی مارکیٹ فروغ پا رہی ہے۔

READ MORE……………

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں