ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا

ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا.

اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کتنے ہزار جرمانہ بھرنا پڑے گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا لاہور(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست پر چیئرمین ماحولیاتی کمیشن کی سفارشات منظور کر لیں ,,,

، عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےلئے جرمانہ 200 سے بڑھا کر2ہزارروپے کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ,,,,

،چیئرمین ماحولیاتی کمیشن نے سفارشات جمع کرا دیں،کمیشن نے سفارش کی ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ 2 ہزار روپے کیا جائے ،فنانس ڈیپارٹمنٹ زیرالتواموٹروہیکل بل کابینہ میں پیش کرے ،فضاکو خراب کرنے والے والی گاڑیوں کو3دن تک بند کیاجائے….

۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین ماحولیاتی کمیشن کی سفارشات منظور کرلیں،عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےلئے جرمانہ 200 سے بڑھا کر2ہزار روپے کرنے کا حکم دیدیا,,,

، عدالت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو 6سال سے زیر التوا موٹر وہیکل بل جلد کابینہ میں پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا،اس کے علاوہ عدالت نے فضا کو خراب کرنے والی گاڑیوں کو 3دن تک بند کرنے کا حکم دیدیا۔

READ ALSO……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں