بھارت کو اپنی جوابی صلاحیت سے خاموش کروا دیا ۔۔ وہ 4 باہمت پاکستانی جو بینائی سے محروم ہیں مگر ان کے حوصلے بہت بلند ہیں –

بھارت کو اپنی جوابی صلاحیت سے خاموش کروا دیا ….. وہ 4 باہمت پاکستانی جو بینائی سے محروم ہیں مگر ان کے حوصلے بہت بلند ہیں.

پاکستانی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، چاہے دنیا کا کوئی بھی شعبہ کیوں نہ ہو۔ لیکن آج ہم آپ ان پاکستانیوں کے بارے میںبتائیں گے جو کہ قوتِ بینائی سے محروم تھے مگر,,,,

انہوں نے اس کو کبھی اپنی کمزوری نہیں سمجھا بلکہ اس کو اپنی طاقت بنا کر پاکستان اور دنیا بھر میں وہکامیابیاں حاصل کیں جو کہ عام شخص حاصل کرنے کا صرف سوچتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان 4 پاکستانیوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ قوتِ بینائی سے محروم ہیں ,,,

مگر ان کے حوصلے بہت بلند ہیں۔صائمہ سلیم:بھارت کو اقوام متحدہ میں منہ توڑ جواب دینے والی نابینا پاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم کے چرچے دنیا بھر میں ہورہے ہیں۔ جس طرح انہوں نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے پاکستانی قوم ان پر فخر کرتی ہے…..

۔ جبکہ صائمہ سلیم پاکستان کی پہلی نابینا خاتون سفارت کار ہیں۔صائمہ سلیم کا تعلق لاہورسے ہے۔ وہ پاکستان کی پہلی سی ایس ایس یعنی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی نابینا خاتون ہیں۔ صائمہ سلیم نے ابتدائی تعلیم نابیناؤں کے اسکول ’

عزیز جہانگیر بیگم ٹرسٹ‘ سے حاصل کی، اس کے بعد ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا، جس میں وہ کامیاب ہوئی تھیں۔ صائمہ بتاتی ہیں کہ بچپن میں ان کو ٹائیفائیڈ ہوا تھا اس کی وجہ سے آر سی نامی بیماری لاحق ہوئی تھی…

۔ جس کے بعد وہ بینائی سے محروم ہوگئی تھیں۔اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن میں کامیابی کے بعد صائمہ کو پاکستان فارن سروس کا حصہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہدنوں صائمہ سلیم نے بہترین انداز میں اقوام متحدہ میں جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی ریاستی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کیا…..

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سفارتکار صائمہ سلیم ہماری ٹیم کی اہم ترین رکن ہیں۔ جس کے جواب میں صائمہ سلیم نے منیر اکرم کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ آپ کی سرپرست کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ صائمہ سلیم کے جوابی انداز کو پاکستان بھر میں خوب سراہا جارہا ہے…..

۔اس کے علاوہ صائمہ سلیم کے بھائی یوسف سلیم پاکستان کے پہلے نابینا جج تھے جبکہ ان کی ایک بہن یونیورسٹی آف لاہور میں لیکچرار ہیں۔یوسف سلیم:2014 میں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے شعبے میں ڈگری حاصل کرنے والے یوسف سلیم کا تعلق لاہور سے ہے….

۔ جو کہ پاکستان کے پہلے نابینا جج ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق جج یوسف سلیم اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم کے بھائی ہیں۔لاہور میں سول ججز کے 2018 میں ہونے والے امتحانات میں یوسف سلیم نے اول پوزیشن حاصل کی تھی…..

تاہم نابینا ہونے کی وجہ سے انہیں سلیکشن کمیٹی نے مسترد کردیا تھا۔ جبکہ اس و۔قت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے حکم پر سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو دوبارہ سے جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد

لاہور ہائیکورٹ نے یوسف سلیم کو 2018 میں سول جج بھرتی کرلیا تھا۔واضح رہے کہ سول جج کے ہونے والے امتحانات میں 300 میں سے 21 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ جس میں جج یوسف سلیم نے اول پوزیشن حاصل کی تھی,,,

۔خانسہ ماریہ:پاکستان سے تعلق رکھنے والی نابینا طالبہ خانسہ ماریہ کو دنیا میں اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں شمار ہونے والی یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی نے اسکالر شپ کیلئے 2021 میں منتخب کیا تھا۔ جبکہ ماریہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پالیسی مداخلت اور سماجی تشخیص میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کریں گی…

۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے خانسہ کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کیلئے سراہا گیا تھا۔ ریحانہ گل:قوتِ بینائی سے محروم مردان کے علاقے شیر گڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون ریحانہ گل ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر ایک آر جے ہیں۔ ….

دیکھنے کی صلاحیت نہ ہونے کے باوجود معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ریحانہ گل ایف ایم 92.2 کیلئے گزشتہ ایک سال سے آر جے کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔جبکہ اپنے پروگرام میں ریحانہ معاشرے میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتی ہیں اور اپنی زندگی کی کہانیوں کو لوگوں کے لیے مثال بنا کر پیش کرتی ہیں۔

REAL MORE………

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں