اکتوبر پاکستانیوں کے لیے بھاری ثابت ہونے کو تیار!پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی، فی یونٹ کتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں

اکتوبر پاکستانیوں کے لیے بھاری ثابت ہونے کو تیار…….!پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی…..، فی یونٹ کتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے.؟ جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت ایک روپیہ 95 پیسے بڑھانے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ بعد میں جاری کیا جائیگا….

۔ دوسری جانب کل سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹینے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے….

۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی…

۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہوگا، اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔

READ MORE,………

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں