گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی – The News Pak

گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی—-

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر میدا نی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا—–۔ تاہم آج شام/رات سے بالائی پنجاب ، ا سلا م

آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان ا ور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ

موسمیات کے مطابق منگل کے روز بالائی پنجاب ، ا سلا م آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان ا ورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج

چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کےبیشتر میدا نی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا—–۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب : سیالکوٹ(سٹی58، ائیر پورٹ

11)، لاہور(گلبرگ 08، ٹاؤن شپ 02، مری 03،گوجرانوالہ 02،خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 33، کاکول 16، چراٹ 09، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 26، مظفرآباد (سٹی 05، ایئر پورٹ 04)، بلوچستان :لسبیلہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی43،دالبندین اور نوکنڈی میں42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

READ MORE NEWS ARTICLES

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں