ویڈیو لیک کرنے والی لڑکیاں کون ہیں اور منظر عام پر کیوں نہیں آرہیں ؟

ویڈیو لیک کرنے والی لڑکیاں کون ہیں—- اور منظر عام پر کیوں نہیں آرہیں…. ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر کا کہنا ہے—- کہ انہوں نے پانچ سال تک مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں—- لیکن کسی ایک بھی بندے کو نوکری نہیں دلوائی تو ایسا کیسے ممکن ہے….. کہ وہ کسی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے سکتے ہیں۔

اینکر پرسن منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ وہ 2013 سے 2018 کے دوران مختلف اہم ترین عہدوں پر فائز رہے۔ وہ نجکاری کے وزیر تھے ، اس کے بعد گورنر سندھ رہے،

انہوں نے پانچ سال میں کسی کو کوئی نوکری نہیں دلوائی۔ ایک بار خاکروب کی نوکری کیلئے 50 سفارشیں آئی تھیں لیکن وہ اس میں بھی نہیں پڑے۔انہوں نے کہا: کہ انہوں نے تو اپنی سکول لائف میں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کی،

زندگی میں کسی کو تھپڑ رسید نہیں کیا تو کسی لڑکی کو جان سے محروم کرنے کی وارننگ کیسے دے سکتے ہیں؟ یہ لڑکیاں ہیں کہاں؟ کون ہیں؟ سامنے کیوں نہیں آتیں؟زبیر عمر کا کہنا تھا کہ یہ پورا پیکج ہے، اس میں پور ی اینگلنگ کی گئی

اور زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اگر صرف ان کی ذات سے متعلق ویڈیو ہوتی تو پھر میاں نواز شریف کی تصاویر کیوں چل رہی تھیں؟ یہ سوالات تین یا چار سال کے بعد کیوں اٹھائے جا رہے ہیں—-؟ اگر مقصد نقصان پہنچانا ہی تھا تو اس وقت کیوں یہ ویڈیوز سامنے نہیں آئیں جب وہ گورنر تھے، یا اس وقت کیوں نہیں جاری ہوئیں

جب 2018 کے الیکشن ہو رہے تھے——-؟ اگر یہ حقیقی ہوتیں اور اس وقت جاری کی جاتیں تو ہمیں سیاسی طور پر نقصان بھی ہوتا لیکن اب ان جھوٹی ویڈیوز کو جاری کرنے کا مقصد کیا ہے؟یاد رہے کہ کچھ روز قبل (ن) لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں