ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی—ملازمین کے لیے بُری خبر

لاہور(این این ایس نیوز) سرکاری ادارے نے سرکار کے ہی احکامات مسترد کر دیئے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی حاضر ہونے کا حکم جاری کر دیا—— کورونا کے باعث پیف افسر ارسلان علی گزشتہ روز جاں بحق،مزید تین ڈپٹی ڈائریکٹرز بھیکورونا میں مبتلا ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 50 فیصد حاضری پالیسی کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ آفیسر آئی ٹی 30 سالہ ارسلان علی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تین ڈپٹی ڈائیریکٹرز کی کورونا رپورٹس مثبت آ گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شہزاد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر عائشہ شاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان انور کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کے طلبہ کے ب فارم کی تصدیق کے لئےتمام سٹاف کو حاضر ہونے کا حکم دے رکھا ہے،

ب فارم کی تصدیق کرنے والے سٹاف کوہفتہ کے 8 روز روزانہ حاضر ہونا ہوگا۔ پیف کے ترجمان کا موقف ہے—— کہ ملازمین کو صبح اور شام کی شفٹ میں بلایا جا رہا ہے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف کوروناکی تیسری لہر کے مہلک حملے جاری ہیں،

شہر میں کورونا وائرس مزید 30 قیمتی زندگیاں نگل گیا،چلڈرن ہسپتال میں کورونا کاشکار 18 بچے زیرعلاج ہیں،لاہور میں کورونا کے 1708 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 697 مریض داخل ہیں—— جبکہ کورونا کے 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی،فنڈ نئے مالی سال کے بجٹ میں مختص کیے جائیں گے

READ MORE NEWS ARTCLES

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں