گھی ایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی کلوقیمت کہاں تک جاپہنچی۔۔ہوش اڑ ادینے والی نیوزآگئی – Pak 92 News

گھی ایک مرتبہ پھرمہنگا—-فی کلوقیمت کہاں تک جاپہنچی—ہوش اڑ ادینے والی نیوزآگئی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی ہے —-کہ رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہی عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوتا جا رہا ہے غریب آدمی جائے بھی تو کدھر جائے ۔ گیس مہنگی، بجلی مہنگی ،

ادویات مہنگی اور تو اور عام کھانے پینے کی اشیاء بھی آسمانوں کو پہنچ چکی ہیں۔ اب درجہ دوم گھی مزید 5 روپے کلو مہنگا ہوگیا، درجہ دوم گھی 310 سے بڑھ کر 315 روپے کلو ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا ہے۔

درجہ دوم گھی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد گھی 310 سے بڑھ کر 315 روپے کلو ہوگیا——– جبکہ گھی کی 12 کلو کی پیٹی 60 روپے اضافے سے 3780 کی ہو گئی۔ قیمت میں اضافے سے سموسے پکوڑوں کا کاروبار کرنے والے شدید پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں ​​​​​​​میں11روپے فی کلو اضافہ کیساتھ 361 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔ گھی کی پانچ کلو کی پیٹی 1750 سے بڑھ کر 1805 روپے ہوگئی تھی، جس کے  بعد پانچ کلو کی پیٹی پر55 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ایک کلو گھی کی قیمت 350 سے بڑھ کر 361 روپے کلو ہوگئی تھی۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز میں شامل حکومتی وزراء کے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی شفاف تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ جائے گی۔

منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو مستردکرتے ہوئے کہا ———کہ یہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ وزیراعظم پانامہ لیکس کے موقع پر عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کررہے تھے اوراب انہوں نے اپنے دوستوں کو بچانے کے لیے اپنے ہی دفتر میں چھوٹا سا سیل قائم کردیا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں