پاکستان کے معروف علاقے کی رسم کہ جب کسی کا بچہ 12سال کا ہوتا ہے تو اسے جائے نماز پر کھڑا کر کے نماز پڑھنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے – The Pakistan Time

پاکستان کے معروف علاقے کی رسم کہ جب کسی کا بچہ 12سال کا ہوتا ہے—- تو اسے جائے نماز پر کھڑا کر کے نماز پڑھنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے –

پاکستان کے معروف علاقے کی رسم کہ جب کسی کا بچہ 12سال کا ہوتا ہے—- تو اسے جائے نماز پر کھڑا کر کے نماز پڑھنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے

اسلام آباد ۔۔۔۔ پشتون قبائل میں ماشاءاللہ سبحان اللہ ایک بہت خوبصورت اور نہایت اہم “رسم”منائی جاتی ہے کہ جب کسی کا بچہ 12 سال کی عمر کو پہنچتا ہے—- تو اسے نماز پر کھڑا کرنے کیلئے ایک تقریب

منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں تمام خاندانوں والوں کو مدعو کیا جاتا ہے جہاں انکی پرتکلف کھانوں سے خوب مہمان نوازی کی جاتی ہے۔پٹھان تو ویسے ہی ماشاء اللہ بہت مہمان نواز ہوتے ہیں۔اسکے بعد بچے کو مصلیٰ پر

کھڑے کرکے کسی بزرگ کے سامنے نماز پڑھوائی جاتی ہے۔اس خاندان کا بچہ تو بڑا خوش قسمت ہے کہ اس تقریب میں خانقاہ سراجیہ سے بچے کے والد اور مرید خاص منہاج الدین خان کی پرخلوص دعوت پر حضرت خواجہ نجیب احمد صاحب دامت برکاتہم نے

اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت فرماکر اس بچے کا حوصلہ بڑھایا اور انعام سے بھی نوازا۔ تقریب کے اختتام پر بچے کے خاندان والوں نے بچے کو تحائف دیئے۔تاکہ

بچے کا حوصلہ بڑھے اور دین حنیف کا لازمی ملزوم ستون “نماز” کے متعلق ذوق و شوق پیدا ہو۔اللہ کرے کہ یہ رسم پورے عالم اسلام میں پھیل جائے۔آمین

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں