’’مہنگائی کا بد ترین سونامی قوم پر ٹوٹنے والا ہے‘‘ قوم کو خبردار کر دیا گیا –

’’مہنگائی کا بد ترین سونامی قوم پر ٹوٹنے والا ہے,,‘‘ قوم کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے پٹرول سمیت دیگر اشیاءمہنگی کرنے پر مہنگائی کا بد ترین سونامی قوم پر ٹوٹنے والا ہے ، حکومتی ارکان شائد کوئی نشہ کرتے ہیں

کہ انہیں عوام کی مشکلات خوشحالی نظر آرہی ہیں۔احتسابعدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال میں 10کھرب کے قرض لئے جس سے ہم نے بجلی ،موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے کامیاب کئے,,

جبکہ عمران نیازی جو شور مچاتے تھے کہ حکومت ملک کو قرضوں میں ڈبو رہی ہے ان کی موجودہ حکومت تین سالوں میں 15 ہزار ارب روپے کے قرضے لے چکی ہے اور اس کے عوض بھی عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری ملی ہے ،ایسے میں فواد چودھری کا بیان کہ

ہم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کر دیا عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے ۔شائد حکومت میں موجود افراد کوئی نشہ کرتے ہیں جو انہیں عوام کی بیروزگاری نوکریاں ، گھروں سے سرکتی ہوئی چھتیں پچاس لاکھ گھر لگتے ہیں ، شائد یہ لوگ مریخ پر رہتے ہیں جنہیں احساس

نہیں کہ زمین کے عوام انہیں جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دیتے ہیں ۔ آج عوام میں بجلی کا بل دینے کی سکت ہے نہ علاج کرانے کی ۔ینگ ڈاکٹرز سے ہمدردی کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت آج اتنی بے حس ہو گئی ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کرتی ہے,,,,,,,

، ہم ینگ ڈاکٹرز اور ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، پانچ سال کی محنت اور امتحانات کے بعد حاصل ہونے والی ایم بی بی ایس کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جا رہا بلکہ بچوں سے ایک اور امتحان لیا جا رہاہے ، یہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے ، پی ایم سی کے کالے قانون کو فوری واپس لیا جائے,

اور ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کریں ۔ ہم کورونا کے ساتھ لڑ رہے ہیں ، یہ ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹر ز ہیں ،یہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کیزندگیاں بچا رہے ہیں ، انہیں شابازش دینے کی بجائے لاٹھیاں برسائی جا رہی ہے ، حکومت کی نالائقی کے باعث ڈینگی کی وباءبھی پھیل گئی ,,

، بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں نہ سپرے نہیں کئے گئے جسکے باعث ڈینگی بھی بے قابو ہو چکا ہے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس دھاندلی کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام ہے ، حکومت کی جان الیکٹرانک ووٹنگ میشن میں ہے ،ای وی ایم پر قومی اتفاق رائے نہیں ,,,

، ووٹرز لسٹ کے اندراج کو بھی نادرا اور وزارت داخلہ کے ماتحت کیا جا رہا ہے ،حکومت چیئرمین نیب کی توسیع کیلئے آرڈیننس لا رہی ہے ، چیئرمین نیب کی توسیع کا آرڈیننس سیاسی ایجنڈ اہے ، نیب کیس نہیں ، فیس (چہرہ ) دیکھتاہے ،حکومت احتساب کے قوانین میں یکطرفہ ترامیم کر رہی ہے ,,

،نارووال سپورٹس کمپلیکس کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ، نارووال سپورٹس کمپلیکس کونظر انداز نہ کیا جاتا تو اولمپکس کے نتائج مختلف ہوتے ،مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، صرف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

READ MORE….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں