فرنیچر پالش گھر میں بنائیں اور فرنیچر کو چمکائیں ، تو اب گھر میں فرنیچر پالش کرنا ہوا بےحد آسان

فرنیچر پالش گھر میں بنائیں اور فرنیچر کو چمکائیں… ، تو اب گھر میں فرنیچر پالش کرنا ہوا بےحد آسان

ہر کچھ ماہ میں گھر کے فرنیچر کو پالش کی ضرورت ہوتی ہے……. تاکہ وہ برا نہ لگے۔ لیکن اس مہنگائی کے دور میں ہر کچھ ماہ میں فرنیچر پر پالش کروانا نا ممکن سا ہوگیا ہے کیونکہ اس میں اچھی خاصی رقم لگ جاتی ہے۔

لیکن اگر آپ چاہیں تو آپ اپنے فرنیچر کو خود بھی پالش کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ہماری بتائی گئی…… ٹپ کو یقینی بنانا ہوگا۔ سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل جو کسی بھی پینٹ کی دکان سے باآسانی مل جائے گا

۔ سب سے پہلے نیم گرم پانی لیں اور اس میں حسب ضرورت سرف شامل کردیں۔ اب اس کو کسی نرم اسفنج کی مدد سے اپنے فرنیچر کو صاف کریں تاکہ اس سے دھول مٹی اور چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے۔

اب اس کو کسی کاٹن کے کپڑے سے خشک کرلیں۔ پھر ایک اسپرے بوتل میں سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل لیں اور مکس کرلیں۔ اس بات کا خیال رکھنا ہے

کہ ان تینوں چیزوں کی مقدار برابر لینی ہیں۔ پھر اس مکسچر کو فرنیچر پر اسپرے کریں اور کاٹن کے کپڑے سے صاف کرلیں۔ ۔گھر میں بنائے گئے اس پالش سے آپ کا فرنیچر بالکل نئے جیسا ہوجائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں