قوم کیا سمجھتی رہی اور حقیقت کیا نکلی! ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت کی وجہ کیا بنی ؟ – Pak 92 News

قوم کیا سمجھتی رہی اور حقیقت کیا نکلی…. ! ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت کی وجہ کیا بنی…. s

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر جو کہ انتقال کر گئے تھے اور اُن کی تدفین میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی تھی……… کہا جاتا رہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کام نہ کرنا بنی ۔ خاندانی ذرائع نے بھی وضاحت کی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا فعال نہ ہونا ہے ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پچھلے دنوں کورونا ہوا تھا اور علاج کے دوران ان کے پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا ۔

ڈاکٹروں نے اہلخانہ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ ان کے پھیپھڑے درست کام نہیں کر رہے ۔ اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گذشتہ رات ہی پھیپھڑوں میں تکلیف کی وجہ سے طبعیت بگڑ گئی تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سے اسلام آباد پہنچ کر محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے ٹوئٹر پر مراد علی شاہ کے جنازے میں شرکت کی تصاویر جاری کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا 4 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے خط کے بھی ہر جانب چرچے ہیں ، خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گلدستہ بھیجنے اور ناساز طبیعت کے حوالے سے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

خط کے مطابق ایٹمی سائنسدان نے وزیر اعظم عمران خان، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ان کی خیریت نہ پوچھنے پرمایوسی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر قدیر نے لکھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ میرے انتقال کی خوشخبری سننے کے منتظر ہیں۔

Read more news…………

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں