پٹرول 10 روپے 49 پیسے ٗ ڈیزل 12 روپے 44 پیسے فی لٹر مہنگا …….حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے….

۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی..

۔جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے منہگا کیا گیا ہے….

۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 137روپے 79 پیسے کا ہو گیا ہے جب کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے26 پیسے کا ہو گیا ہے….

۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 108 روپے 35پیسے کا ہو گیا ہے۔

Read more….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں