پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں! آٹے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے لگا؟ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے –

پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں…! آٹے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے لگا…؟ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے –

مکوآنہ (نیوز ڈیسک )جڑانوالہ میں محکمہ فوڈ کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا مارکیٹ میں آٹا 80 روپے فی کلو جبکہ گندم 2350

روپے فی من فروخت ہونے لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کا کوٹہ فلور ملز مالکان کو 1950 روپے فی من کے حساب سے جاری کیا جا رہا ہے تاکہ ,,,

آٹا حکومتی نرخوں میں فروخت کروایا جا سکے لیکن محکمہفوڈ کی ناقص پالیسیوں کی بدولت کوٹہ صرف فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے اور آٹا چکیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے…

مہنگی گندم خرید کر مہنگے داموں آٹے کی فروخت کر رہے ہیں جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر آٹا چکیوں سے خریدتے ہیں …

جہاں سے با آسانی آٹا مل جاتا ہے جبکہ آٹا چکی مالکان کو گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہ کرنا عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا

چکیوں کو سرکاری کوٹہ فراہم کیا جائے تاکہ عوام تک سستا اور معیاری آٹا پہنچ سکے۔ دوسری جانبجڑانوالہ شہر میں سبزیوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں …

دوکانداروں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے انکار کر دیا ہے انتظامیہ اس پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ فوٹو سیشن

 کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے….

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر میں بھی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں سبزیاں غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں آلو 80 روپے ادرک 600 روپے پیاز 50 روپے سبز مرچ 100 روپے لہسن 200 روپے

 مٹر 200 روپے گوبھی 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ سبز منڈی میں کسی بھی دوکاندار نے

 گورنمنٹ کی طے شدہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے

Read more…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں