وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا –

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا –

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Oct 16, 2021

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے

ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خواتین، بزرگ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We’ll assume you’re ok with this, but you can opt-out if you wish. Cookie settingsACCEPT

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں