محبت کی عظیم داستان

محبت کی ‘عظیم’ داستان

رہائش کیلئے ایک کمرہ ہے جس کی چھت دو سال قبل گر گئی تھی ۔ملتان کا ایسا جوڑا جس نے محبت کی مثال قائم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے جوڑا جنہوں نے 1984 ء میں شادی کی لیکن ان کے اولاد نہ ہوئی لیکن باوجود ان دونوں کا پیار مثالی بن گیا ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مختار احمد کے روزگا ر کاذریعہ صرف ایک رکشہ اور رہنے کیلئے ایک کمرہ جس کی چھت دو سال قبل گر گئی تھی ۔ ان کی سردیاں اور گرمیاں دونوں آسمان تلے گزرتی ہیں بارش ہونے کی صورت میں پلاسٹک کی چادر اوڑھ لیتے ہیں ۔

مختار احمد اپنی اہلیہ شاہین کو ساتھ لے کر رکشہ چلاتے ہیں ، انکا کہنا ہے کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔مختار احمد اور ان کی اہلیہ دونوں اپنے ساتھ سوکھی روٹی کا ناشتہ لے کر صبح سویر ے گھر سے نکلتے ہیں ، دن کو ہوٹل میں ایک پلیٹ لے کر کھانا کھا لیتے ہیں ۔

شادی سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا تھا ۔مختار احمد کا کہنا تھا کہ یہ اتنی اچھی تھیں کہ ان سے پیار ہو گیا ۔ شادی 1984ء میں ہوئی ۔ ملتان سے کراچی گئے جہاں شاہین کا مسلسل نویں بار بھی حمل ضائع ہو گیا ۔

مختار کا کہنا تھا کہ مجھےوہ دن آج بھی نہیں بھولتا جب ہمارا بچہ 9اور چار دن کا ضائع ہوااس سے قبل ہر بچہ چھ ماہ میں ضائع ہو جاتا تھا ۔ اس کے بعد شاہین کی ذہنی حالت بگڑ گئی جو آہستہ آہستہ خراب ہو گئی ۔مختار احمد اپنی اہلیہ کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں ، ان کو وقت پر دوا دینا ، سرمہ لگانا ، کھانا پکانا ، کھنگی کرنا یہاں تک سارے گھر کے کام خود کرتے ہیں ۔ مختار احمد کے گھر والوں نے ان پر کافی دفعہ دوسری شادی کا دبائو ڈالا جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ تک ملتان نہ جاتے تاکہ ان پر دوسری شادی کا دبائو نہ ڈالا جائے ۔

دوسری شادی کا مشورہ دینے والوں کو مختار ہمیشہ یہی جواب دیتے ہیں کہ جب اللہ پاک نے ایک ہی اتنی پیاری بیوی دی ہے جو لاکھوں میں ایک تو پھر ایسے میں دوسری کی کیا ضرورت ہے۔
مختار احمد کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ ایسا ہوتا کہ سواریاں میرے رکشے میں صرف اس لیے نہیں بیٹھتیں کہ میں نے اپنی بیماری بیوی کو ساتھ بٹھایا ہوا لیکن مجھے ان سب کی پرواہ نہیں ہوتی ، مناسب دیہاڑی لگنے پر واپس گھر لوٹ جاتا ہوں ۔

مختار احمد اپنی اہلیہ کیساتھ کئی سالوں سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیںلیکن ہمت نہیں ہاری ۔ مختار احمد نے اپنی زندگی کی جمع پونچھی اپنی اہلیہ کے علاج پر خرچ کر دی ہے ،یہاں تک کہ دونوں سڑک پر آگئے رکشہ بھی تین ماہ قبل خریدا ۔

….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں