سلیم صافی کے سوال کا شہباز شریف نے حیران کن جواب دے دیا

سلیم صافی کے سوال کا ”شہباز شریف” نے حیران کن جواب دے دیا

 

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے—- کہ دو بار وزارت عظمیٰ کی آفرز ہوئیں، موجودہ دور کے راز سینے میں دفن، پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ منظر سے غائب ہوا۔میں ہمیشہ سے قومی مصالحت چاہتا ہوں ، ہم فرشتے نہیں نواز شریف سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہونگی،

وہ انسان ہیں آدمی جذبات میں آکر باتیں کرجاتا ہے ، آگے بڑھیں اورعوام کے دکھوں کا مداوا کریں ،جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی اس کا 30واں حصہ کسی اور کو ملا ہوتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے، عمران خان نے فوج کیخلاف بات کی ، ماضی میں پرویز مشرف کے اپنے فیصلے تھے

ادارے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں تھا،2018ء الیکشن میں بہتر اجتماعی حکمت عملی بناتے تو شاید نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم ہوتے، جنرل باجوہ کی توسیع میں عمران خان کی خالی نااہلی نہیں بدنیتی بھی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ گیانواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں،

چیئرمین نیب کی توسیع پر مشاورت سے فیصلہ کرینگے، LNG معاہدے میں ایک سال کے اندر اربوں ڈالر اضافی ادا کرنا پڑیںگے ، پی ڈی ایم ٹوٹنے کا گلہ مجھ سے نہ کریں۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔

سوال جواب کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے سلیم صافی… اب گھر میں اگر ایک بھائی لڑنے پر تلا ہو اور دوسرا بھائی لڑنے سے انکاری ہو اس گھر کا انجام کیا ہوگا یا ہم پاکستان سے اس کی تشبیہہ دے دیں اگر خدانخواستہ انڈیا سے لڑائی چھڑ جائے اور وزیراعظم لڑنے پر تلے ہوں اور ملٹری لیڈر شپ ہے…،

اس وقت کیوں کہ مسلم لیگ کے صدر تو آپ ہیں کمانڈ تو آپ کر رہے ہیں وہ لڑائی کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں تو پاکستان کا انجام کیا ہوگا۔شہباز شریف…یہ سوال لڑائی کا ہاں لڑائی ہے اس پاکستان جو کہ بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا تھا قائد اعظم کی لیڈر شپ میں،

وقت کا تقاضا یہ ہے کہ اس ملک میں غربت افلاس معاشی ناانصافی کے خلاف لڑا جائے اور ایمانداری سے کی جائے، بھرپور کی جائے، حقیقت یہ ہے ;کہ 72 سالوں میں ہم سب نے غلطیاں کیں اور یہ لڑائی جو ہونی چاہئے تھی اس ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے جس ہمت محنت اور دیانت کی ضرورت تھی اس کا فقدان رہا ہے۔یہ نہ کسی ایک فرد اور ادارے کے خلاف لڑائی تو دور کی بات ہےpaistan، میں سمجھتا ہوں اس میں نفرت کا بھی اثر نہیں ہے، نہ ہونا چاہئے،

اگر اس ملک کو 72 سال بعد بھی اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی اجتماعی بصیرت اور کاوشوں کو بروئے کار نہ لائے: تو خدا ہمیں معاف کرے گا …..نہ آنے والی نسلیں معاف کریں گی۔سلیم صافی… اس پر آپ اپنے بھائی اور بھتیجی کو قائل کیوں نہیں کرسکتے، آپ کی convincing power کمزور ہے یا ان کے سمجھنے کی۔شہباز شریف… میری پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے سب اپنی رائے دیتے ہیں اور میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

یہ جو عام طور پر لفظ استعمال ہوتا ہے مفاہمت کا، اس کے معنی ٹھیک نہیں ہیں، میں بات کرتا ہوںnational reconciliation کی، میں اس کی بات کرتا ہوں ….کہ جو ہوا اس کا ادراک کریں سبق حاصل کریں اپنی ذاتی انا کو مٹائیں اور غریب قوم کا جو حال ہے اس کو جانیں، دن رات محنت کرکے ان دکھوں کو خوشیوں میں غربت کا خاتمہ کریں مہنگائی کا خاتمہ کریں، اس ملک میں معاشی صورتحال ہے آج بھی کشکول لے کر گھومتے ہیں اس حالت کو بدلیں،

یہ آسان کام نہیں ہے، اگر ہم اس حالت کو نہیں بدلیں گے تو میں آپ کو یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ حالات بہت بگڑ جائیں گے۔شہباز شریف… یہ درست بات نہیں ہے، بتائیں اگر ڈیل کی بات ہے تو پھر مرحوم غلام اسحاق سے لے کر آج تک دیکھ لیں کیا جب مشرف کے ٹیک اوور کے نتیجے میں نوازشریف اگر اٹک قلع میں گئے تو میں نہیں گیا تھا اٹک قید خانے میں گئے تو میں نہیں گیا تھا لانڈھی قید خانے میں گئے تو میں نہیں گیا تھا جب ہمارے خاندان کو غریب الوطنی اختیار کرنا پڑی تو میں نہیں گیا تھا۔

نیب میں نوازشریف، مریم، حمزہ، میں گیا، پارٹی کی بڑی سینئر لیڈر شپ گئی، میں تو دو مرتبہ گرفتار ہوچکا ہوں، نیب کا میں دو دفعہ مہمان بن چکا ہوں، عمران خان کا بس چلے تو ہمارا انٹرویو ختم کرکے قید میں بھجوائیں اس کے نتیجے میں میری ذات کو کیا ملا۔اس طرح یہاں پر بڑے حالات خراب تھے میں نہیں کراسکا تو میں کراؤں گا ڈاکٹر نے کہا سفر نہیں کرسکتے آپ کو کس نے کہہ دیا طبیعت بہتر ہے، خدا کرے اللّٰہ انہیں صحت دے۔سلیم صافی… اللّٰہ انہیں صحت دے اسحاق ڈار کی تو طبیعت ٹھیک ہے آپ اور آپ کے بیٹے قید میں جاسکتے ہیں

وہ قید میں کیوں نہیں آسکتے پاکستان۔شہباز شریف… اسحاق ڈار نے بھی قید کاٹی ہے 99 کے کو کے بعد انہوں نے بھی کاٹی ہے ان کو بھی کئی مہینے بند رکھا گیا اب وہ لندن میں ہیں، مجھے بتا دیں نیب نیازی گٹھ جوڑ سے آپ کو انصاف کی توقع ہے، جو کیسز جو عقوب خانہ جو کیسز جھوٹے سچے سب ہماری پارٹی کے مخالف رہے ہیں بتائیں کہاں ہے مالم جبہ ابھی میں نے چند دن پہلے اخبار میں خبر پڑھی نیب نے چیف سیکرٹری کے پی کے کو مالم جبہ کو کیس ریفر کردیا کہ آپ فیصلہ کریں چینی کے اسکینڈل میں گندم کے اسکینڈل میں اربوں روپے خورد برد کر لئے گئے۔

Pakistan media….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں