پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوگرا کی سمری سے دوگنا کرکے بڑھانے کی خبریں –

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوگرا کی سمری سے” دوگنا کرکے بڑھانے کی خبریں –

لاہور (ویب ڈیسک )حکومت کی جانب سے آج صبح پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیاہے جس پر میڈیا میں خبریں آئی کہ,,

اوگرا کی سفارش کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس پر اب حکومت میدان میں آ گئی ہے اور وضاحت جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں سواآٹھ فیصد کے قریب اضافہ کیاگیا,,,,،

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،روپے کی قدرمیں کمی سے پٹرول مہنگاہورہا ہے،حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں،,,,,

اوگرا کی سفارش کے برعکس قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں ہیں ، حکومت عوام سے صرف دو روپے پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے ، حکومت 30 کی بجائے 5.62 روپے پٹرولیم لیوی چارج کر رہی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہکردیا گیا ہے جس کے باعث عوام مزید پس کر رہ گئے ہیں۔ جب بھی پٹرول مہنگا ہوتا ہے

 تو حکومتی ترجمانوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں کم ہے لیکن,,,,,

ترجمانوں کی جانب سے یہ نہیں بتایا جاتا کہ جن ممالک سے وہ ہر بار موازنہ کرتے ہیں ان کی فی کس آمدنی کا پاکستان سے کتنا فرق ہے۔ ذیل میں ہم یہ موازنہ پیش کرنے جا رہے ہیں

جس سے پاکستانیوں پر یہ واضح ہوسکے گا کہ کیا واقعی آمدنی کے اعتبار سے پاکستان میں پٹرول سستا ہے؟ سب سے پہلے جنوبی ایشیا کے تمام آٹھ ممالک کا موازنہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ فی کس آمدنی

کے اعتبار سے پاکستان جنوبی ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ خطے میں صرف لینڈ لاکڈ یعنی چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا نیپال اور چار دہائیوں سے بدامنی میں پھنسا ہوا افغانستان ہی

 پاکستان سے فی کس آمدنی میں نیچے ہیں۔دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں ایک لٹر کی قیمت 2.596 ڈالر ہے لیکن اگر ہانگ کانگ کی فی کس آمدن دیکھی جائے

تو یہ 46 ہزار 324 ڈالر ہے۔ یعنی ہانگ کانگ میں ایک شخص اوسطاً 17 ہزار 844 لٹر سے زائد پٹرول خرید سکتا ہے۔چین میں فی کس آمدن 10 ہزار 500 ڈالر ہے اور

 یہاں ایک شخص اوسطاً آٹھ ہزار 613 لٹر پٹرول خرید سکتا ہے۔ برطانیہ میں فی کس آمدن 40 ہزار 284 ڈالر ہے اور یہاں ایک شخص اوسطاً 21 ہزار 303 ڈالر سے زائد پٹرول خرید سکتا ہے۔…

امریکہ میں فی کس آمدن 63 ہزار 543 ڈالر ہے اور یہاں ایک شخص کی آمدن میں 66 ہزار 467 لٹر سے زائد پٹرول خریدا جاسکتا ہے۔

Read more …..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں