پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر 20روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ آخر کارحکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی – The News 100

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی,,,مگر 20روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ آخر کارحکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کیا تھا,,,۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے،

حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی—- جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا

جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108 روپے35 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے پر عوام کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم اب پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی

گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو ملے گا۔ موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول ریلیف کی فراہمی کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے سفارشات تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن حکام کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات میں کہا گیا

کہ اس پالیسی میں لوئر مڈل کلاس کو فوکس کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صرف کم آمدن والے موٹرسائیکل مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹرسائیکل مالکان کو 10 سے 20 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے۔

پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سبسڈی پی ایس او کارڈ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ صارف کے اکاؤنٹ میں بھی سبسڈی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ آمدن ، رہائش اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا۔

GYTTT-67557888

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں