پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، آرمی چیف –

پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے…، آرمی چیف –

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے—– کہ پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبہاولپور کور کا دورہ کیا

جہاں آرمی چیف نے آسرانی اور خیر پور ٹامیوالی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیاں دیکھیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ بہاولپور کے موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میکنائزڈ دستوں نے فارمیشن کی جارحانہ آپریشنل جنگی ڈرلز کا مظاہرہ کیا :جبکہ آرمرڈ، میکنائزڈ انفینٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس،

ایئر فورس اور لڑاکا ایوی ایشن کے مربوط فائر پاور کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے: کہ آرمی چیف نے مختلف ویپن سسٹمز کی فیلڈ فائرنگ کا مشاہدہ کیا: جبکہ آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار کو بھی سراہا۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔

CLICK MORE ARTICLES BELOW—–

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں