16کروڑ کا ٹیکہ لگنے کے باوجود جینیاتی بیماری میں مبتلا 13ماہ کی بچی چل بسی، کھیلتے ہوئے اچانک بچی کی حالت کیسی ہوگئی تھی؟والدین بیٹی کی موت پر غم سے نڈھال

16کروڑ کا ٹیکہ لگنے کے باوجود جینیاتی بیماری میں مبتلا 13ماہ کی بچی چل بسی,,کھیلتے ہوئے اچانک بچی کی حالت کیسی ہوگئی تھی؟والدین بیٹی کی موت پر غم سے نڈھال

پونا(این این آئی)مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر کی 13 ماہ کی بچی ویدیکا سورابھا شنڈے جو کہ ایک شاذ و نادر ہی لاحق ہونے والی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث جاں بلب کیفیت میں مبتلا تھی۔ پونا کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں انتقال کرگئی۔ واضح رہے کہ اس کی بیماری کی نوعیت کے باعث دنیا بھر سے اس کی مدد بھی کی گئی۔ اسے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن

زولگنسما بھی گزشتہ ماہ لگایا گیا تھا یاد رہے کہ اس انجکشن کی قیمت سولہ کروڑ روپے ہے اور یہ رقم مختلف کراوڈ فنڈنگ کے ذریعے جمع کی گئی تھی مگروہ ایک جینیاتی بیماری، جسے اسپائنل مسکیولر اٹروفی کہتے ہیںبہت کم لوگوں کوایسی بیماری لاحق ہوتی ہے، اس سے جانبر نہ ہوسکی اور چل بسی۔ بچی کے والد کے مطابق وہ گزشتہ شام کھیل رہی تھی کہ

اچانک اسے سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگی، جس پر ہم فوری طور پر اسپتال پہنچے، جب اسکی حالت سنبھلی تو پھر ہم اسے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال لے گئےجہاں اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر لے جایا گیا، اس موقع پر ڈاکٹروں نے پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں