حکومت اور فوج میں ’ ڈیڈلاک‘ برقرار! نوٹیفیکیشن جاری نہ کر کے حکومت نے کونسا نقصان کر لیا؟ بڑی خبر آگئی – News 92

حکومت اور فوج میں ’ ڈیڈلاک‘ برقرار…! نوٹیفیکیشن جاری نہ کر کے حکومت نے کونسا نقصان کر لیا,,,؟ بڑی خبر آگئی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا—– کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہانی کروائی تھی,, کہ یہ معاملہ جمعہ تک حل ہو جائے گا۔

شیخ رشید کی یقین دہانی کے باوجود انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کی تصدیق کرنے والا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا 17 اکتوبر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ اہم تقرریوں کے معاملے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا: کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری سے متعلق تمام معاملات فوج اور دفتر وزیراعظم کے باہمی اطمینان سے طے کیے گئے۔

اس وقت وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ تقرری کی تصدیق اگلے جمعے تک ہو جائے گی۔تاہم جمعے کی نصف شب تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکا تھا۔اہم تقرری پر حکومت اور فوج کے درمیان واضح ڈیڈ لاک نے اپوزیشن جماعتوں کو ہتھیار

فراہم کیا جو مہنگائی اور اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف بڑے مظاہرے کر رہی ہیں۔اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک برقرار رکھنے کی اجازت دے کر وزیراعظم ملک کے اہم اداروں کو کمزور کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے 6 اکتوبر فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی۔ 14 اکتوبر 2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا

کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔عسکری قیادت سے میرے سے بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی— جو دور ہو جائے گی۔

GFGFHG6565667GHHHG67767676767679987

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں